اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کو اقتدار سنبھالے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اس کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے مخالف سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسہ تاحال جاری ہے اب کی بارے ایک بار پھر بڑی سیاسی جماعت کی وکٹ گرا دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ سے بڑی وکٹ گرادی ہے ۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک ، صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی ، ایم این ڈاکٹر حیدر علی ضلع چارسدہ پہنچے وہاں پر قومی وطن پارٹی کے اہم رہنما و سابق ایم پی اے ارشد خاں عمر زئی نے اُن کا استقبال کیا اور اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں بعد ازاں ایک پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خاں ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کو ایک بڑی سیاسی طاقت بنائیں گے ۔ دوسری جانببلوچستان سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے پارٹی رویے سے تنگ آکر علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا ابھی اُن کی علیحدگی کی باتیں میڈیا میں چل ہی رہی تھیں کہ ایک اور بڑے ن لیگی رہنما نے بھی استعفی دے دیا ہے جس سے ن لیگ کی پریشانی اوربڑھ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے ن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے نوازشریف کی جتنی حد تک مخالفت ہوسکی کریں گے، نوازشریف کا اصل روپ گلی گلی گھر گھر دکھائیں گے۔ انہوں نے کوئٹہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے ہم سے بےوفائی کی، نوازشریف کی عادت میں ڈسنا ہے۔