ریاض (ویب ڈیسک) نو منتخب جو بائیڈن کے آنے سے سعودی عرب کے لیے مشکلات کھڑی ہو گئیں۔ امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کا سعودی عرب کے حوالہ سے بیان سامنے آیا ہے جو پرانا ہے جس سے اس امر کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آنے والے دن سعودی عرب کے لئے سخت ہیں۔
جوبائیڈن کے صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ کی سعودی عرب کے حوالہ سے پالیسی بدلے گی یا نہیں اس حوالہ سے جوبائیڈن کی ایک رپورٹ کو اہمیت دی جا رہی ہے ۔خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن کی سعودی عرب کے حوالہ سے پالیسی تبدیل ہو گی۔ جوبائیڈن سعودی حکمرانوں کے سخت خلاف ہیں،جوبائیڈن کی جیت کے بعد محمد بن سلمان کے اقتدار کو خطرہ نظر آ رہا ہے،جوبائیڈن نے جمال خشوگی کو ختم کا ذمہ دار محمد بن سلمان کو قرار دیا تھا۔ یمن میں انسانی حقوق کی پامالی،بجوں کے ختم کرنے کا ذمہ دار بھی سعودی عرب کو قرار دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے حوالے سے جوبائیڈن نرم دل ایران سے پابندیاں ہٹالیں گے .سعودی عرب پردباوبڑھانے کے لیے پابندیوں کی دھمکیوں کی آڑ میں بڑی بڑی تبدیلیاں کروائی جائیں گی، سعودی عرب کو اسلحے کی فراہم روک دی جائے گی سعودی عرب کے قدیم اسلامی نظام حکومت کوخطرات درپیش ہوں گے۔ سعودی عرب میں محمد بن سلمان کے اقتدارکوجوبائیڈن پسند نہیں کرتے ، محمد بن سلمان کے ساتھ کوئی بھی سانحہ ہوسکتا ہے ،جوبائیڈن سعودی عرب ، امارات ، مصر اور ایسے ہی دیگر سعودی حمایتیوں کے لیے بھی سخت پالیسیاں لانا چاہتے ہیں۔ جوبائیڈن نیا سعودی عرب چاہتے ہیں ، دو صورتیں ہوں اگر سعودی عرب دباو میں آگیا تو رہی سہی کسر بھی سعودی معاشرے کی ختم ہوجائے گی اوراس صورت میں سعودی عرب میں بغاوت ہوگی ،اگرمحمد بن سلمان جوبائیڈن کی بات نہیں مانیں گے تو پھر خود محمد بن سلمان بدلے جائیں گے ،سعودی عرب پراگلے آنے والے دنوں میں سخت پابندیا ں لگنے کا بھی امکان ہے جبکہ جمال خشوگی کامعاملہ پھر اٹھا دیا جائے گا۔ دوسری جانب ایک خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں جیت اور کامیابی کے لئے اربوں ڈالر صرف کئے جو سب ضائع اور برباد ہوگئے ہیں۔ یمن کی اعلی کونسل کے سربراہ احمد حامد نے امریکہ کی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی شکست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ٹرمپ کی جیت کے سلسلے میں بڑا سرمایہ لگایا تھا جو ٹرمپ کی شکست کے نتیجے میں ضائع اور برباد ہوگیا ہے ۔