Home / اہم خبریں / بڑا سیاسی تہلکہ :خواجہ آصف، خرم دستیگر، خواجہ سعد رفیق ، رانا تنویر سمیت ن لیگ کے 8 اے کلاس لوگ نواز شریف کو چھوڑنے کے لیے تیار،بڑا دعویٰ کر دیا گیا

بڑا سیاسی تہلکہ :خواجہ آصف، خرم دستیگر، خواجہ سعد رفیق ، رانا تنویر سمیت ن لیگ کے 8 اے کلاس لوگ نواز شریف کو چھوڑنے کے لیے تیار،بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جب سے مسلم لیگ ن نے فوج کے خلاف بیان بازی شروع کی ہے تب سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اس سے سخت نالاں ہیں قبل ازیں یہ قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں کہ مسلم لیگ ن میں ایک الگ گروپ بننے جا رہا ہے مگر اب ایک بہت بڑا دعوی سامنے آیا ہے۔

جس نے مسلم لیگ ن کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ’خواجہ آصف، خرم دستیگر، خواجہ سعد رفیق ، رانا تنویر سمیت ن لیگ کے 8 اے کلاس لوگ نواز شریف کو چھوڑنے والے ہیں۔نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے 8سے زیادہ اے کلاس لوگ ہیں جو میاں نواز شریف سے علیحدگی اختیار کرنے والے ہیں۔ ان میں خواجہ آصف شامل ہیں۔ خرم دستیگر نے ایک بندے کو کہا کہ میاں صاحب رشتے داری میں مجھے مروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ رانا تنویر حسین اور ایاز صادق بھی علیحدہ ہونے والے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور کے جلسے کے انتظامات میری بجائے کسی اور کو دیے جائیں۔ خواجہ سعد رفیق 10 دفعہ جیلوں میں گئے، مریم نے کبھی ان کا نام نہیں لیا۔عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ ان کی ن لیگ کے ایک سینئر رہنما سے بات ہوئی ہے جنہوں نے کہا ہے کہ 2 غیر منتخب لوگ ہیں جو نواز شریف کو گمراہ کر رہے ہیں اور چاہ رہے ہیں کہ وہ اداروں سے ٹکرائیں اور تباہ ہوجائیں، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن پاش پاش ہوجائے۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com