لاہور(ویب ڈیسک)سکیورٹی کے ناقص انتظامات ہونے کے باعث شیخ زید ہسپتال کی ایمرجنسی سے ای سی مشین چوری ہوگئی۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق چورشیخ زید ہسپتال کی ایمرجنسی سے ای سی جی مشین چوری کرکے لے گئے ہیں۔شیخ زید ہسپتال میں سکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات کی بدولت چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔ہسپتال
میں موجود سکیورٹی گارڈز کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے چور ایمرجنسی سے ای سی جی مشین ہی لے اڑے۔ تاہم ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا ہے اور نہ ہی چوروں کا کوئی سراغ مل پایا ہے۔