Home / پاکستان / شکر الحمدللہ ۔۔!! پاکستانی روپے کا خطے کی بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسیوں میں شمار ہونے لگا، غیر ملکی میڈیا کا اعتراف

شکر الحمدللہ ۔۔!! پاکستانی روپے کا خطے کی بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسیوں میں شمار ہونے لگا، غیر ملکی میڈیا کا اعتراف

پاکستانی روپے کا خطے کی بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسیوں میں شمار ہونے لگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روپے کی قدر میں یکم اکتوبر سے 3.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور یہ بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسیوں میں انڈونیشیا اور جنوبی کوریا کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا ہے ۔

ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 158 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔ عالمی سطح پر ڈالر کی قدر گرنے ، ایکسپورٹرز کی جانب سے ڈالر تیزی سے تڑوانے اور ترسیلات زر میں بہتری آنے کے باعث روپے کی قدر کو مسلسل سہارا مل رہا ہے ۔ڈیلرز کا کہنا ہے 26 اگست 2020 کو جب ڈالر 168 روپے 43 پیسے کی رکارڈ سطح کو چھو گیا تھا اس وقت سے آج تک امریکی کرنسی انٹر بینک میں 9 روپے 52 پیسے سستی ہوچکی ہے ۔اوپن مارکیٹ میں عوام کو ڈالر 158 روپے 80 پیسے میں دستیاب ہے ، ماہرین کا کہنا ہے ڈالر کی قدر میں کمی سے خام تیل مصنوعات سمیت کھانے پینے کے امپورٹڈ آئیٹم کے ریٹ کم ہونگے جس سے مہنگائی کی رفتار میں کمی آنے کی توقع ہے ۔

Share

About admin

Check Also

واہ خان صاحب واہ !!! آپ نے تو وہ وکٹ گرا دی جس کا مخالفین سوچ بھی نہ سکتے تھے، پوری پارٹی میں جشن کا سماں

واہ خان صاحب واہ !!! آپ نے تو وہ وکٹ گرا دی جس کا مخالفین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com