Breaking News
Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز: گلگت بلتستان انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کو بڑا جھٹکا۔۔۔ بڑا ووٹ بینک ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

بریکنگ نیوز: گلگت بلتستان انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کو بڑا جھٹکا۔۔۔ بڑا ووٹ بینک ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

گلگت بلتستان (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کےسابق صوبائی وزیر میجر (ر) امین ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ، چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ 15 نومبر گلگت بلتستان کے حوالے سے تاریخ ساز دن ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی گلگت بلتستان میں موجودگی

کے دوران مسلم لیگ ن کوبڑا جھٹکا لگا، ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر میجر (ر) امین نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر میجر (ر) امین کی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات ہوئی ، جس میں علی امین گنڈا پور اور تحریک انصاف کی امیدوار آمنہ انصاری بھی موجود تھے۔ تحریک انصاف کی امیدوار آمنہ انصاری کی بھرپور حمایت کا بھی اعلان کردیا ،اس موقع پر میجر (ر) امین نے کہا کہ ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ کامیابیوں کا سلسلہ ہرحلقےہر شہر تک وسیع ہورہا ہے، 15 نومبر گلگت بلتستان کے حوالے سے تاریخ ساز دن ہے۔ سیف اللہ خان نیازی نے مزید کہا کہ گلگت کو محرومیاں دینےوالوں کا ووٹ سےاحتساب کیا جائے گا، شکست کے آثار نےشریفوں اور زرداریوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

Share

About admin

Check Also

نوٹیفکیشن واپسی۔۔۔تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیاگیا،عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری

نوٹیفکیشن واپسی۔۔۔تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیاگیا،عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری عوامی دباؤ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com