Breaking News
Home / اہم خبریں / انتخابی نشان واپس! پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کو نا اہل قرار دے دیا گیا

انتخابی نشان واپس! پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کو نا اہل قرار دے دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ کا انتخابی نشان واپس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ کے پارٹی عہدوں میں تضاد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جس کے بعد الیکشن ایکٹ آرٹیکل (4) 215 کے تحت آل پاکستان مسلم لیگ کو انتخابی نشان کے لیے نا اہل

قرار دے دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ الیکشن قوانین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کروانے میں ناکام رہی۔ آل پاکستان مسلم لیگ نے الیکشن کمیشن میں پارٹی عہدیداروں کی فہرست فراہم نہیں کی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نے تصدیق شدہ سرٹیفیکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروایا۔لہٰذا الیکشن ایکٹ آرٹیکل (4) 215 کے تحت آل پاکستان مسلم لیگ کو انتخابی نشان کے لیے نا اہل قرار دیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ جون 2018ء میں سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس کے بعد آل پاکستان مسلم لیگ کے نئے سربراہ کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست بھی جمع کروادی گئی تھی جس میں ڈاکٹر امجد کو پارٹی سربراہ بنانے کی درخواست دی گئی تھی۔ بعد ازاں اکتوبر 2018ء میں آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد،چیف آرگنائزر سید فقیر حسین بخاری، سینیئرنائب صدر چوہدری اشرف ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کامران خان سمیت کئی اعلیٰ عہدیداران اور پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اراکین کی بڑی تعداد پارٹی عہدوں اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو گئی۔پارٹی عہدوں کے معاملے پر آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں میں کافی تضاد تھا جس سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آج کیس کی سماعت ہوئی۔

Share

About admin

Check Also

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، بیٹے نے ٹیپ ریکارڈر میں کیسٹ ڈالی اور بٹن دبا دیا جس پر ایک مذہبی بیان شروع ہوگیا۔۔۔۔۔کچھ دیر بعد کیا دلچسپ واقعہ پیش آیا ؟ جانیے

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com