Breaking News
Home / اہم خبریں / سیہون شریف: کوئلے کی کان بیٹھ گئی ۔۔۔ بڑی تعداد میں شہادتوں کی اطلاعات موصول

سیہون شریف: کوئلے کی کان بیٹھ گئی ۔۔۔ بڑی تعداد میں شہادتوں کی اطلاعات موصول

جامشورو(ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع جامشورو کی تحصیل سیہون شریف کے قریب لاکھڑا کول مائینز میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 4 مزدور دب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام اور پولیس کے مطابق لاکھڑا کول مائینز میں کوئلے کی کھودائی کا کام کرتے ہوئے ٹرالی کی رسی ٹوٹنے سے 4 مزدور دب کر جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہانے والے 2 مزدوروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق حادثہ ٹرالی کی رسی ٹوٹنے کے باعث پیش آیا ہے، دب جانے والے چاروں مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق مزدوروں کی شناخت سمیع الرحمان، اختر، تاج محمد اور کلرام کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں لفٹ مشین کے ذریعے جاں بحق مزدوروں کی لاشیں نکالنے کا کام کر رہی ہیں تاہم ابھی تک 2 لاشیں باہر نکالی جا سکی ہیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے 4 مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کول مائینز نمبر 39 میں پیش آیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے ملحقہ علاقے درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے میں 3 کان کن جاں بحق ہوئے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے وال کان کنوں میں سے 2 کا تعلق بلکانی اور ایک کا بورشٹ سے تھا۔ کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں نکالی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق درہ آدم خیل میں واقع زیادہ تر کانیں ادارہ برائے معدنیات اور قدرتی وسائل کے تحت رجسٹرڈ ہیں جبکہ ان کی ایک بڑی تعداد غیر قانونی ہے اور وہاں سے کوئلہ نکالا جارہا ہے۔یاد رہے کہ ستمبر میں خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں ماربل کی کان بیٹھنے سے 22 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ریسکیو حکام کے مطابق نو مزدوروں کو زخمی حالت میں نکالنے کے بعد علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ڈی جی پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ملبے سے 22 لاشوں اور 9 افراد کو زخمی حالت میں نکالنے کی تصدیق کردی تھی

Share

About admin

Check Also

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، بیٹے نے ٹیپ ریکارڈر میں کیسٹ ڈالی اور بٹن دبا دیا جس پر ایک مذہبی بیان شروع ہوگیا۔۔۔۔۔کچھ دیر بعد کیا دلچسپ واقعہ پیش آیا ؟ جانیے

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com