Home / اہم خبریں / ستر سال میں مخالفین کے ساتھ اتنا ظلم کسی نے نہیں کیا جتنا عمران خان نے ہمارے ساتھ کیا۔۔۔ (ن)لیگ چلا اٹھی

ستر سال میں مخالفین کے ساتھ اتنا ظلم کسی نے نہیں کیا جتنا عمران خان نے ہمارے ساتھ کیا۔۔۔ (ن)لیگ چلا اٹھی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان جیسا غیر مقبول سیاستدان دنیا میں کوئی نہیں ہے۔ اتنا ستر برسوں میں کسی نے مخالفین کے ساتھ ظلم نہیں کیا جتنا عمران خان نے کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راناثناءاللہ نے کہا ہےکہ

سیاسی جماعتوں کو طے کرنا ہوگا کہ سیاست میں مداخلت ختم ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف،عمران خان ،ذوالفقار علی بھٹؤ کاقد اپنی جماعت سے بڑا ہے،پارٹی میں الیکشن کرانے سے نتائج مختلف نہیں ہوسکیں گے۔ انہوں فوادچوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا پارٹی الیکشن میں آپ عمران خان کے خلاف چیئرمین شپ کا الیکشن لڑیں گے ؟رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ مخالفین کےساتھ اتناظلم اورزیادتی ستر سال میں کبھی کسی نے نہیں کی جس طرح کی اذیت عمران خان اپنےمخالفین کوجیلوں میں ڈال کر دے رہے ہیں، لوگ اس سے تنگ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے جلسوں میں تمام جماعتوں کے سربراہ تقریر کرتے ہیں، حکومت اس بات کی اجازت دے کہ تمام سربراہوں کی تقاریر براہ راست نشرہوں ۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com