اسلام آ باد (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے اپوزیشن کیخلاف جارحانہ حکمت عملی کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم نے ترجمانوں کو ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم نے یہ ہدایت گز شتہ روز ترجمانوں کے اجلاس میں دی ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء ، مشیران، معاونین بھی شریک ہوئے ۔
اجلاس میں اپوزیشن کے بیانیہ ،ملکی معیشت اور گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن ملک دشمنی پر اتر آئی، ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کیخلاف جارحانہ حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ حکومتی ترجمان قومی بیانیہ پر فرنٹ فٹ پر آکر کھیلیں، اپوزیشن ملک دشمنی پر اترآئی، ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔ ان دنوں گلگت بلتستان میں اپوزیشن کا سرکس لگا ہوا ہے، مختلف سروے رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے عوام اپوزیشن جماعتوں کے عزائم جان چکی، قومی سلامتی کے امور پر بھی سیاست کی گئی۔ ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کریں گے، وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی سے متعلق ہماری صوبائی حکومتیں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہیں، ملکی معیشت کے مثبت اعشاریے اپوزیشن کیلئے پریشان کن ہیں۔ آئندہ چند دنوں میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔