Home / اہم خبریں / پول کُھل گیا۔!! نواز شریف کے ٹوئٹس دراصل لندن سے نہیں بلکہ کہاں سے بیٹھ کر کیے جا رہے ہیں؟ فیصل واوڈا حقائق سامنے لے آئے

پول کُھل گیا۔!! نواز شریف کے ٹوئٹس دراصل لندن سے نہیں بلکہ کہاں سے بیٹھ کر کیے جا رہے ہیں؟ فیصل واوڈا حقائق سامنے لے آئے

پول کُھل گیا۔!! نواز شریف کے ٹوئٹس دراصل لندن سے نہیں بلکہ کہاں سے بیٹھ کر کیے جا رہے ہیں؟ فیصل واوڈا حقائق سامنے لے آئے

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ٹوئٹر اکاؤنٹ وہ نہیں چلا رہے بلکہ ان کے اکاؤنٹ سے پاکستان میں بیٹھ کر ٹوئٹس کی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کا

اکاؤنٹ ان کی صاحبزادی مریم نواز چلا رہی ہیں ، وہ پاکستان میں بیٹھ کر اداروں کیخلاف ٹوئٹس کر رہی ہیں، ان کو آج ملک سے باہر جانے دیا جائے تو یہ بھی کھل کر ملکی اداروں کیخلاف باتیں کریں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب پتہ چل جاتا ہے کہ کونسا ٹوئٹ کہاں سے ہو رہا ہے، یہ عوام کے جذبات کے ساتھ کھیل رہہے ہیں۔ مریم نواز پاکستان میں بیٹھ کر فوج مخالف ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں۔ نواز شریف کا ٹوئٹر اکاؤنٹ چلا کر وہ اداروں کیخلاف بیان بازی کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ پیمرا نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی تقریر ٹی وی چینلز پر چلانے پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعد نواز شریف نے چند ماہ قبل ہی اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا ہے جس پر فوج کیخلاف ٹوئٹس کے باعث ان کی پارٹی کے کئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی ہے جبکہ نواز شریف کے فوج مخالف بیانیے پر پارٹی کے کئی اہم رہنما بھی کھل کر نواز شریف کی حمایت نہیں کر رہے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، بیٹے نے ٹیپ ریکارڈر میں کیسٹ ڈالی اور بٹن دبا دیا جس پر ایک مذہبی بیان شروع ہوگیا۔۔۔۔۔کچھ دیر بعد کیا دلچسپ واقعہ پیش آیا ؟ جانیے

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com