لاہور(ویب ڈیسک)کورونا کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ روز بھی مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد رہی جب کہ تقریباً 4 ماہ بعد ملک میں ایک دن میں ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے
مطابق 10 نومبر کو 31 ہزار 989 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1708 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 21 افراد انتقال کر گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی مثبت آنے کی شرح 5.3 فیصد رہی۔پاکستان میں 18 جولائی کو 1918 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے لیکن اس کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ 1708 کیسز گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے۔