Breaking News
Home / اہم خبریں / سابق وزیرعظم کی حالت انتہائی تشویشناک۔۔رات گئے ہائی الرٹ جاری۔۔ملک بھر میں ہلچل

سابق وزیرعظم کی حالت انتہائی تشویشناک۔۔رات گئے ہائی الرٹ جاری۔۔ملک بھر میں ہلچل

سابق وزیرعظم کی حالت انتہائی تشویشناک۔۔رات گئے ہائی الرٹ جاری۔۔ملک بھر میں ہلچل

سابق وزیراعظم کی بگڑتی ہوئی صحت پڑوسی ملک کے لئے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ اپوزیشن کی بڑی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی صدر خالدہ ضیا کی بگڑتی ہوئی حالت کے باعث بنگلہ دیش کی پولیس اور انتظامیہ ہائی الرٹ

پر ہے۔ بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کوئی بھی سوشل میڈیا پر بی این پی کی صدر بیگم خالدہ ضیا کی جسمانی حالت کے بارے میں افواہیں نہ پھیلائے، تاکہ سیکورٹی کی صورتحال کو نقصان پہنچے۔

اس دوران ملک بھر میں انٹیلی جنس سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے انچارج افسران کی چھٹیاں بھی رد کر دی گئی ہیں اورانہیں فوری طور پر اپنے اپنے کام کی جگہوں پر واپس جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جن لوگوں کو ڈھاکہ سے باہر جانا تھا ان سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنا دورہ رد کر دیں۔ بی این پی ذرائع کے مطابق خالدہ ضیاء شدید بیمار ہیں اور ان کے لئے کسی بھی وقت بری خبر آ سکتی ہے۔

تین بار وزیر اعظم رہنے والی بیگم خالدہ ضیاء اس وقت ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کے اہل خانہ اور اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت روز بروز بگڑتی جا رہی ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے خالدہ ضیاء کی صحت مسلسل بگڑرہی تھی۔ وہ طویل عرصے سے گنٹھیا میں مبتلا ہیں۔ ان کا بائیں ہاتھ ٹیڑھا ہوگیا ہے اوروہ اپنے بائیں ہاتھ کا استعمال نہیں کرسکتی ہیں

۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ خالدہ ضیاء کو ایک یتیم خانہ کے فنڈ میں بدعنوانی کے معاملے میں قصوروارقراردیئے جانے کے بعد فروری میں پانچ سال کے لئے جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔

Share

About admin

Check Also

فیصل آباد میں دکانداروں کا کچرا چننے والی خواتین کو بے لباس کر کے تشدد ،انتہائی افسوسناک ویڈیو

فیصل آباد میں دکانداروں کا کچرا چننے والی خواتین کو بے لباس کر کے تشدد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com