Breaking News
Home / صحت / چقندر کےاستعمال سے آپ جسم سے زہریلا مواد نکال سکتے ہیں، مگر کس طرح جانیں؟

چقندر کےاستعمال سے آپ جسم سے زہریلا مواد نکال سکتے ہیں، مگر کس طرح جانیں؟

چقندر کےاستعمال سے آپ جسم سے زہریلا مواد نکال سکتے ہیں، مگر کس طرح جانیں؟

نیویارک جسم میں موجود زہریلے مواد سے نجات کے لئے لوگ مہنگے علاج اور ادویات استعمال کرتے ہیں مگر برطانوی سائنسدانوں نے اس مقصد کے لئے چقندر کا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔

ویب سائٹ justnaturallyhealthy.com کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ چقندر جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے کے لیے بہترین چیز ہے۔ اس میں ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جو خون کو صاف کرنے اور اس سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے رات کو سونے سے پہلے چقندر کھانا چاہیے یا اس کا جوس پینا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق چقندر میں نائٹریٹ پایا جاتا ہے جو جسم کو توانائی دینے کے ساتھ ساتھ خون پیدا کرنے اور نظام انہضام کو درست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔ حالیہ دنوں ایک تحقیق کی گئی جس میں سائنسدانوں نے دو دو درجن سے زائد رضاکاروں کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے انہیں چقندر کا جوس پینے کو دیا۔

ان میں سے ایک گروپ کے جوس میں سے نائٹریٹس کے اجزاءنکال لیے گئے تھے۔ چند ہفتوں بعد دیکھا گیا کہ اس گروپ کے لوگ زیادہ تیز اور زیادہ دیر بھاگ سکتے تھے جن کے جوس میں نائٹریٹس کے اجزاءموجود تھے۔ اس کے برعکس دوسرے گروپ کے لوگ بہت جلد تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے تھے۔

Share

About admin

Check Also

یہ چھوٹا سا ٹوٹکہ بریسٹ کینسر کے مہنگے ترین علاج سے بچا سکتا ہے۔

یہ چھوٹا سا ٹوٹکہ بریسٹ کینسر کے مہنگے ترین علاج سے بچا سکتا ہے۔ چھاتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com