Breaking News
Home / اہم خبریں / یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یقینی اضافہ متوقع

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یقینی اضافہ متوقع

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یقینی اضافہ متوقع

اسلام آباد (این این آئی)یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول مہنگا ہونے کے باوجود نایاب ہے جس کی وجہ پیٹرولیم ڈیلرز کی منافعے میں اضافے کیلئے ہڑتال بن گئی۔

حکومت نے پچھلی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا تاہم موجودہ صورتحال کو دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یقینی نظر آرہا ہے۔

یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت بڑھنے کی بنیادی وجوہات فی لیٹر پیٹرول پر 4 روپے پیٹرولیم لیوی، ڈیلرز کے منافع کی شرح میں

اضافہ اور پھر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے کا اثر ہوں گی۔22 نومبر کو اپنی پریس کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کیمشیر خزانہ شوکت ترین نے واضح طور پر یہ کہہ دیا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات طے پاگئے ہیں،

پیٹرولیم لیوی ہر ماہ 4 روپے بڑھانی ہے۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ہم اپنے مقف پر کھڑے رہے، پیٹرولیم لیوی 10 ارب روپے کرنیکا کہا تھا وہ توہم نہیں کرسکیں گے،

پیٹرولیم لیوی ہر ماہ 4 روپے بڑھانی ہے اور پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی30 روپے تک لے کر جانی ہے۔اب دیکھنا ہے کہ یکم دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کتنا ہوتا ہے۔

Share

About admin

Check Also

ایشوریہ کی 18 برس بعدطلاق، طلاق کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی

ایشوریہ کی 18 برس بعدطلاق، طلاق کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com