Breaking News
Home / شوبز / طلاق کی خبروں کے بعد پریانکا چوپڑا کے شوہر نِک جونس کی سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ وائرل ہوگئی

طلاق کی خبروں کے بعد پریانکا چوپڑا کے شوہر نِک جونس کی سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ وائرل ہوگئی

طلاق کی خبروں کے بعد پریانکا چوپڑا کے شوہر نِک جونس کی سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ وائرل ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے سال 2018 میں یکم دسمبر کو ہندواور 2 دسمبر کو عیسائی طرزِ عمل کی شادی کی تھی۔ امریکی گلوکار اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نِک جونس نے طلاق کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کردی۔

نِک جونس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں نِک جونس کو جِم میں ورزش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آئیے پیر کی موٹیویشن حاصل کریں۔‘

پریانکا چوپڑا کے شوہر نے صرف 11 گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے اب تک تین لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے وضاحت فراہم کیے بغیر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے نام سے نِک جونس کا نام ہٹا دیا تھا جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔اب پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے بیٹی کی طلاق کی خبروں پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ سب بکواس ہے، افواہیں مت پھیلائیں۔‘

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کرکٹ گیم “ہیڈوس 380” لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔ میتھیو ہیڈن نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جو ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس میں انہوں نے بتایا کہ 7 دسمبر کو وہ ہیڈو 380 گیم لانچ کرنے جا رہے ہیں جو گوگل پلے سٹور اور ایپل کے ایپ سٹور سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

Share

About admin

Check Also

زندگی کا کوئی بھروسا نہیں ، نورا فتیحی بارے افسوسناک خبر ، مداحوں کو جھٹکا لگ گیا

زندگی کا کوئی بھروسا نہیں ، نورا فتیحی بارے افسوسناک خبر ، مداحوں کو جھٹکا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com