Breaking News
Home / شوبز / اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری

اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری

اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری

لاہور (ویب ڈٰیسک) لاہور میں اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری ساتھی خواتین کے ہمراہ تھانہ گرین ٹاؤن پہنچ گئیں اور دو ساتھیوں کو پولیس سے چھڑوا کر لے گئیں،

تاہم اس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات گرین ٹاؤن میں اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری

کے گھر سالگرہ پارٹی میں شور وغل اور موج مستی کی اطلاع ملی۔جب پولیس وہاں پہنچی تو دعا چوہدری اور وہاں موجود لوگوں نے اہلکاروں سے تکرار کی،

جس کے بعد پولیس دو افراد عدنان اور عبداللّٰہ کو پکڑ کر تھانے لے گئی۔واقعے کے کچھ دیر بعد دعا چوہدری چند خواتین کے ہمراہ تھانہ گرین ٹاؤن پہنچیں اور دونوں ساتھیوں کو زبردستی چھڑوا کر لے گئیں

۔پولیس کے مطابق 7 خواتین سمیت 10 افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق دعا چوہدری نے فضا، کائنات، سحر اور دو ساتھیوں کے ہمراہ تھانے پر ہلہ بولا۔

Share

About admin

Check Also

زندگی کا کوئی بھروسا نہیں ، نورا فتیحی بارے افسوسناک خبر ، مداحوں کو جھٹکا لگ گیا

زندگی کا کوئی بھروسا نہیں ، نورا فتیحی بارے افسوسناک خبر ، مداحوں کو جھٹکا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com