Breaking News
Home / اہم خبریں / سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر دوستی کا حق نبھا دیا! عمران حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ حل، پاکستانیوں کے لیے بھی خوشخبری

سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر دوستی کا حق نبھا دیا! عمران حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ حل، پاکستانیوں کے لیے بھی خوشخبری

سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر دوستی کا حق نبھا دیا! عمران حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ حل، پاکستانیوں کے لیے بھی خوشخبری

پاکستان نے گزشتہ دنوں سعودی عرب سے تین سال تک ادھار تیل لینے کا معاہدہ کیا تھا،جس کی اب وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے وفاقی کابینہ کو اکنامک ڈویژن کی جانب سے سرکولیشن سمری بھجوائی

گئی جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔ معاہدے کے متن کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ سو ملین ڈالر کا ادھار تیل دےگا لیکن پاکستان کو تیل کی ادائیگی کے ساتھ تین اعشاریہ آٹھ فیصد مارجن بھی دینا ہوگا۔

نجی ٹیلی ویژن کے مطاببق معاہدہ ابتدائی طورپر ایک سال کے لیے ہے جسے بعد میں توسیع بھی دی جاسکتی ہے جب کہ وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر نے پاک سعودی معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ادھارپرتیل دینےکا وعدہ وزیراعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب کے دوران ہوا جس میں سعودی ولی عہد نے ایک سال تک پاکستان کو ادھار تیل دینے کا وعدہ کیا تھا۔یاد رہے کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا تھا

کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے، یہ رقم سعودی فنڈ برائے ترقی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائے گا۔

Share

About admin

Check Also

ایشوریہ کی 18 برس بعدطلاق، طلاق کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی

ایشوریہ کی 18 برس بعدطلاق، طلاق کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com