Home / بین الاقوامی / سونا ایک بار پھر بہت سستا ہو گیا

سونا ایک بار پھر بہت سستا ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلسل چڑھائو کے بعد گزشتہ ایک ہفتے سے ملک میں سونا مسلسل سستا ہورہا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران سونےکے نرخوں میں ہزاروں روپے کی غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

واقع ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 200 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپےکمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ مسلسل چڑھائو کے بعد گزشتہ ایک ہفتے سے ملک میں سونا مسلسل سستا ہورہا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں ہزاروں روپے کی غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کی شوگر ملوں کے خلاف ایف آئی اے انکوائری کا فیصلہ جاری کردیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جج شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملوں کے خلاف قائم جے آئی ٹی کو کالعدم قرار دے دیا۔اس کے علاوہ عدالت نے دونوں ملوں کو ایس ای سی پی کی جانب سے جاری نوٹس بھی کالعدم قرار دے دیے۔یاد رہے کہ جہانگیر ترین اور شریف فیملی کی شوگر ملز نے ایف آئی اے انکوائری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔درخواست گزار کے مطابق ایف آئی اے کو ایسے معاملات میں انکوائری کا اختیار حاصل نہیں ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے حکومت کے کہنے پر انکوائری شروع کردی ہے۔

Share

About admin

Check Also

اسرائیل کا UNO عملے کو ویزہ دینے سے انکار! عالمی ادارہ بے بس صیہونی ریاست نے انتہائی قدم کیوں اٹھایا؟ پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی

تل ابیب (ویب ڈیسک) غیر قانونی اسرائیلی آباد کاری کی سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com