Breaking News
Home / انٹرنیشنل / افسوسناک سانحہ سیالکوٹ، سری لنکا نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

افسوسناک سانحہ سیالکوٹ، سری لنکا نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

افسوسناک سانحہ سیالکوٹ، سری لنکا نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

کولمبو / اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا نے سیالکوٹ کے افسوسناک واقعے پر امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی حکام اس واقعے کی تحقیقات کیلیے ضروری کارروائی کریں گے اور انصاف کو یقینی بنائیں گے۔نجی ٹی وی ایکسپریس

نیوز کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سوگیشوارہ گونارہ ٹنا نے کہاکہ وزارت خارجہ کو سیالکو ٹ میں سری لنکا کےسے متعلق رپورٹس موصول ہوئی ہیں،

اسلام آباد میں سری لنکن ہائی کمیشن پاکستانی عہدیداروں سے واقعے کی تفصیلات کی تصدیق کے لیے رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں کارروائی جاری ہے۔

علاوہ ازیں وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت دلخراش واقعہ ہے، واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

جمعہ کے روز اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومتی ادارے واقعے کی تحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہے ہیں، نیشنل کرائسز سیل واقعے کے محرکات کا جائزہ لے رہا ہے،وزیر داخلہ نے کہا کہ انتہا پسندی کے واقعات کو روکنے کیلیے پورے معاشرے کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

Share

About admin

Check Also

دنیا کے 15 امیر ترین ممالک کی فہرست جاری لیکن نمبر 1 پر امریکہ یا کوئی اور ملک نہیں بلکہ ایک اسلامی ملک ہے

دنیا کے 15 امیر ترین ممالک کی فہرست جاری لیکن نمبر 1 پر امریکہ یا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com