Home / انٹرنیشنل / آرمی چیف کا بل گیٹس سے رابطہ۔۔۔پاکستان میں کیا کام کرنے کا اعلان کر دیا ؟ جان کر قوم خوش ہو جائے گی

آرمی چیف کا بل گیٹس سے رابطہ۔۔۔پاکستان میں کیا کام کرنے کا اعلان کر دیا ؟ جان کر قوم خوش ہو جائے گی

لاہور(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین بل اینڈ ملینڈا گیٹس بل گیٹس نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے اور صحت کی سہولیات بہتر بنانے تک مل کر کام جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور

چیئرمین بل اینڈ ملینڈا گیٹس بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان کے کورونا سے نمٹنے کے اقدامات اور انسداد پولیو مہم کی بحالی پر بات چیت کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ بل گیٹس نے انسداد پولیو مہم میں مقامی قائدین اور بااثر شخصیات کے ذریعے پولیو مہم کو مؤثر بنانے کے لیے پاک فوج کے تعاون کی تعریف کی ۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ انسداد پولیو مہم قومی فریضہ اور قومی کوشش ہے، پولیو مہم کو اس وقت کامیاب سمجھیں گے جب پاکستان میں کوئی بچہ اس سے متاثر نہیں ہو گا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کی کامیابی کا سہرا نچلی سطح پر کام کرنے والے کارکنوں، موبائل ٹیمز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور طبی عملے کے سر ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں کے درمیان کورونا کے دوران مؤثر انسداد پولیو کی مہم کے امور پر بھی بات چیت کی گئی، بل گیٹس نے کورونا کی روک تھام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور وبا کے باوجود محفوظ پولیو مہم کے لیے اقدامات کی تعریف کی۔آرمی چیف اور بل گیٹس نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے اور تمام بچوں کی صحت کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔

Share

About admin

Check Also

پوری دنیا حیرت میں مبتلا

پوری دنیا حیرت میں مبتلا نئی دہلی (ویب ڈیسک) اکیس سال کی عمر میں انڈین …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com