Breaking News
Home / اہم خبریں / پاکستانیوں کی چیخیں ، روٹی کتنی مہنگی کی جارہی ہے ؟ دل پر ہاتھ رکھ کر خبر پڑھیں

پاکستانیوں کی چیخیں ، روٹی کتنی مہنگی کی جارہی ہے ؟ دل پر ہاتھ رکھ کر خبر پڑھیں

پاکستانیوں کی چیخیں ، روٹی کتنی مہنگی کی جارہی ہے ؟ دل پر ہاتھ رکھ کر خبر پڑھیں

لاہور میں روٹی مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد اب روٹی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق کل لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر

لیا گیا ہے جس میں روٹی 10 سے 12 نان 15 سے 18 روپے کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ آٹے کا تھیلہ 860 سے بڑھ کر 1100 روپے اور بوری 4800 سے 6000 روپے کی ہو گئی ہے۔ موجودہ قیمت پر نان روٹی نہیں بیچ سکتے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی رواں برس مئی میں لاہور میں روٹی کی قیمت میں نان بائیوں نے خود ساختہ 2 روپے کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد روٹی 10روپے کی ہوگئی تھی۔ نان بائیوں نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل آٹے کا تھیلا 850 روپے میں مل رہا تھا،

اب اس کی قیمت 1070 روپے ہو گئی ہے جس کے باعث روٹی 10 روپے میں بیچنے پر مجبور ہیں۔ روٹی کی قیمت میں اضافے پر شہریوں نے کہا کہ ہر چیز پہلے ہی مہنگی ہو چکی ہے، اب روٹی کا نوالہ بھی ان سے چھینا جا رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آٹے کی قیمت کنٹرول کرے تاکہ انہیں سستی روٹی میسر آ سکے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ماہ آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ گذشتہ ہفتے نومبر میں ایک ہفتے میں 20 کلو کا تھیلا 80 روپے تک مہنگا کیا گیا۔ نجاب کے بڑے شہروں میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1100روپے تک فروخت ہونا شروع ہونے لگا۔

Share

About admin

Check Also

ایشوریہ کی 18 برس بعدطلاق، طلاق کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی

ایشوریہ کی 18 برس بعدطلاق، طلاق کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com