Home / اہم خبریں / نیا پاکستان بن گیا ۔۔۔!!!غیرقانونی کمرشل تعمیرات، ایل ڈی اے کے 50 افسر ریکارڈ سمیت طلب

نیا پاکستان بن گیا ۔۔۔!!!غیرقانونی کمرشل تعمیرات، ایل ڈی اے کے 50 افسر ریکارڈ سمیت طلب

لاہور(ویب ڈیسک )شاہ نور سٹوڈیو،سبزہ زار اور سکیم موڑ کے علاقہ میں ایل ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے معاملے پراینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے افسران کو 50 سے زائد تعمیرات کے ریکارڈ سمیت18نومبر کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے سبزہ زار سکیم کے پلاٹ نمبر 38سی پر تعمیر

ہونے والے شادی ہال، سکیم موڑ مسلم بلاک میں 8دکانوں کی تعمیر،شاہ نور سٹوڈیو کے سامنے حالیہ کمرشل تعمیرات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیاہے،علامہ اقبال ٹاؤن آصف بلاک کی پراپرٹی نمبر9،کشمیربلاک کی پراپرٹی نمبر610 ،عمربلاک کی پراپرٹی نمبر370 اور692، پاک بلاک کی پراپرٹی نمبر476 ،چناب بلاک کی پراپرٹی نمبر 51سمیت حال ہی میں ہونے والی 50کمرشل تعمیرات کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ اینٹی کرپشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ہارون سکندر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ون کو ریکارڈ سمیت اٹھارہ نومبر کو صبح دس بجے کنال برگ سوسائٹی میں واقع دفتر میں طلب کرلیا ہے،اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کرکے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com