Home / انٹرنیشنل / ایتھے رکھ ۔۔۔!! شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں دودھ والا بھی سامنے آگیا

ایتھے رکھ ۔۔۔!! شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں دودھ والا بھی سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) شہباز شریف منی لانڈرنگ انکوائری میں پاپڑ والا، کباڑی اور چپڑاسی کے بعد گوالہ بھی سامنے آگیا۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو شواہد مل گئے کہ سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں پتوکی کے دودھ فروش رانا محمد ذیشان جاوید کے نام سے 1 لاکھ 63 ہزار 940 ڈالر منتقل ہوئے۔

رانا محمد ذیشان جاوید کا کہنا ہے کہ پتوکی میں بھینسوں کا دودھ فروخت کر کے گزر بسر کر رہا ہوں، 2007 میں میرے نام سے انگلینڈ سے لاکھوں روپے سلمان شہباز کو منتقل ہوئے جس کے بارے میں مجھے کچھ خبر نہیں، میں اپنی زندگی میں صرف ایک بار وزٹ ویزے پر دبئی گیا تھا۔ محمد ذیشان جاوید کے مطابق میرا شہباز شریف یا ان کی فیملی کے کسی ممبر سے کوئی تعلق اور واسطہ نہیں ہے، میرا سلمان شہباز سے بھی کوئی کاروباری یا ذاتی لین دین نہیں ہے، میرا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنے پر سلمان شہباز کیخلاف کاروائی کی جائے۔

Share

About admin

Check Also

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا نئی دہلی: …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com