Home / انٹرنیشنل / پاکستان کی بدلتی تقدیر۔!! ملک میں دریافت تیل کے کنویں سے یومیہ کتنا تیل نکل رہا ہے؟ سُن کر عرب ریاستیں بھی ہل کر رہ گئیں

پاکستان کی بدلتی تقدیر۔!! ملک میں دریافت تیل کے کنویں سے یومیہ کتنا تیل نکل رہا ہے؟ سُن کر عرب ریاستیں بھی ہل کر رہ گئیں

زیارت (ویب ڈیسک) 2018 میں بلوچستان کے شہر زیارت میں دریافت ہونے والے تیل کے کنویں سے تیل نکلنا شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 2018 میں دریافت ہونے والے تیل کے کنویں سے خام تیل کی پروڈکشن کا عمل شروع ہوگیا ہے۔پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق 2018 میں بلوچستان کے شہر زیارت میں

تیل کا کنواں دریافت ہوا تھا جہاں اب یومیہ 800 بیرل تیل نکلنا شروع ہوگیا ہے۔ یہ تیل اٹک ریفائنری کو فروخت کیا جائے گا اور اس سلسلے میں معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔ کوئٹہ کے قریب واقع شہر زیارت میں 2018 میں تیل کے ذخائر دریافت ہوئے تھے، یہ پاکستان میں تیل کی ایک اور دریافت تھی، جس سے اب خام تیل کی پیداوار کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی نے زیارت میں خام تیل کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے، یہاں تیل کا کنواں 2018 میں دریافت ہوا تھا، جس سے خام تیل کی پیداوار کا تخمینہ 800 بیرل یومیہ ہے۔ پی پی ایل اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اٹک ریفائنری اس دریافت ہونے والے کنویں سے خام تیل خریدے گی، کنویں سے روزانہ آٹھ سو بیرل تیل نکلنے کی توقع ہے، کمپنی کا اس سلسلے میں اٹک ریفائنری سے معاہدہ بھی طے پاگیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس اگست میں بھی او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے تھے، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کا کہنا تھا کہ توغ بالا کنواں نمبر 1 سے یومیہ 9 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس مل سکے گی، جب کہ یومیہ 125 بیرل تیل بھی اس کنویں سے حاصل کیا جا سکے گا۔ یہ کوہاٹ بلاک میں تیل و گیس دریافت کرنے کے سلسلے کی مسلسل دوسری کامیابی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ توغ بالا کنواں نمبر 1 کی کامیابی ایکسپلوریشن کی شان دار حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

Share

About admin

Check Also

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا نئی دہلی: …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com