Breaking News
Home / اہم خبریں / (ن) لیگ پارٹی چھوڑنے والے ارکان اسمبلی کی تعداد پہلے کے مقابلے کتنی ہے؟حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا

(ن) لیگ پارٹی چھوڑنے والے ارکان اسمبلی کی تعداد پہلے کے مقابلے کتنی ہے؟حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے منحرف ارکان کی تعداد ماضی کے مقابلے میں نہایت کم ہے ۔ماضی میں کم از کم تین بار مسلم لیگ (ن) کے ارکان بڑی تعداد میں منحرف ہو ئے تھے ،نجی اخبار میں شائع ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار

ایاز صادق نے کہا کہ اب ہم لوٹوں کے بغیر بہتر پوزیشن میں ہیں ۔اس بار پارٹی چھوڑنے والوں سے پارٹی میں کوئی دراڑیں نہیں پڑیں ۔ پارٹی سے انحراف کی بڑی مثال بلوچستان اسمبلی کی ہے جب 2018 میں سینیٹ کے انتخابات کے وقت پوری صوبائی پارلیمانی پارٹی نے وفاداریاں تبدیل کر لی تھیں اور وزیر اعلی ثنا اللہ زہری نے پارٹی ہدایات کے بر خلاف استعفیٰ دے دیا تھا ۔باغیوں کی جانب سے حکومت تشکیل دئے جا نے کے بعد تمام منحرفین کو نئی صوبائی حکومت میں اچھے عہدے مل گئے ۔اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی ۔مسلم لیگ (ن)کو پہلا برا دھچکا 2002 کے انتخابات میں لگا جب ن لیگ کے الیکٹیبلز نے مسلم لیگ (ق)میں شمولیت اختیار کر لی تھی ۔لیکن 2008 کے انتخابات میں ن لیگ کو سنبھالا ملا اور وہ پنجاب میں اپنی حکومت بنانے میں کامیاب ہو ئی ۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے 9 ارکان قومی اسمبلی منتخب ہو ئے جن میں ملک پرویز کے علاوہ سب منحرف ہو ئے ۔لیکن بعد ازاں ہو نے والے انتخابات میں ان میں سے کوئی منتخب نہ ہوا جبکہ ملک پرویز نے بعد کے تمام انتخابات جیتے ۔ 1990کی دہائی میں وفاداریاں تبدیل ہو ئیں جب منظور وٹو وزیر اعلیٰ بنے تھے ۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان میں یکے بعد دیگرے 5 بھارتی طیارے لینڈ کیوں ہوئے؟ آخری طیارہ کون سے 12 پاکستانیوں کو لیکر دبئی گیا؟ سنسنی مچا دینے والی خبر نے ہنگامہ برپا کردیا

پاکستان میں یکے بعد دیگرے 5 بھارتی طیارے لینڈ کیوں ہوئے؟ آخری طیارہ کون سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com