Breaking News
Home / اہم خبریں / کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔!! خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کیخلاف مقدمہ درج، ایک اور کیس کُھل گیا

کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔!! خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کیخلاف مقدمہ درج، ایک اور کیس کُھل گیا

لاہور (ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن نے ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں (ن) لیگ کے رہنما خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ نجی ٹی وی نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے قومی خزانےکو نقصان پہنچانے پرریفرنس اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھا جس پر اینٹی کرپشن پنجاب نے

ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں کارروائی کرتے ہوئے خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت خواجہ، بیٹے اسد خواجہ اور سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہےکہ ریفرنس میں قومی خرانے کو7 کروڑ 80 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے، ملزمان نے غیر قانونی طور پر سرکاری زمین کو سوسائٹی میں شامل کیا، زمین شامل کرکے سرکاری خزانے کو 6 کروڑ 50 لاکھ کا نقصان کیا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے اینٹی کرپشن کو 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس سے قبل مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، نیب کا ایک اور کیس کھل گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی مشکلات کمی ہونے کی بجائے اور بڑھ گئیں ، ان کے خلاف نیب کا ایک اور کیس کھل گیا۔قومی احتساب بیورو( نیب) نے بیرون ملک چاول کی برآمدات میں مشتبہ ٹرانزیکشنز کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ خواجہ آصف کی مبینہ کمپنی طارق میر اینڈ کمپنی کے لائسنس پر کاروباری تفصیلات طلب کرلیں گئیں۔ ذرائع کا کہناتھا کہ نیب کی جانب سے طارق اینڈ کمپنی سے برآمدات کا کاروبار کرنے والے تمام افراد طلب کیاگیا۔طارق میر اینڈ کمپنی خواجہ آصف اینڈ فیملی کی ملکیت ہے۔ نیب نے محمد عثمان، انوار الرحمان سمیت دیگر شامل تفتیش افراد کو آج طلب کر رکھا ہے۔ریٹائرڈ پی ٹی سی ایل لائن مین کے اکاؤنٹ سے 5اعشاریہ 3 ملین روپے ٹرانسفر ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ پیشی پر نیب نے کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ کرپشن سکینڈل میں خواجہ آصف کی اہلیہ ایم این اے مسرت آصف خواجہ اور بیٹا خواجہ اسد آصف کوطلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے،قبل ازیں سابق وزیرادفاع سیالکوٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں نیب لاہور میں پیش ہوئے تھے، خواجہ آصف نے نیب کی تفتیشی ٹیم کو ڈیڑھ گھنٹے تک سوالوں کے جواب دئیے۔

Share

About admin

Check Also

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی استعمال کی جائیگی،اہم اور مثالی فیصلہ لے لیاگیا

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com