Breaking News
Home / اہم خبریں / کیا گزشتہ سال کسی نے آپ کا پاس ورڈ چوری کیا؟ جانئے

کیا گزشتہ سال کسی نے آپ کا پاس ورڈ چوری کیا؟ جانئے

کیا گزشتہ سال کسی نے آپ کا پاس ورڈ چوری کیا؟ جانئے

نیویارک(ویب ڈیسک) 2021ءمیں جہاں لوگوں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر انفرادی حیثیت میں ہیکرز کے حملے ہوئے، وہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی بڑے حملے کیے گئے جن کے نتیجے سوشل میڈیا ویب سائٹس گھنٹوں ڈاﺅن رہیں۔ ان حملوں میں بڑے پیمانے پر لوگوں کے پاس ورڈز اور دیگر نجی معلومات چوری ہونے کا دعویٰ کیا گیا

تاہم بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ایک ایسی ویب سائٹ ہے جس کے ذریعے آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ گزشتہ سال کے دوران آپ کا پاس ورڈ چوری کیا گیا ہے یا نہیں۔دی سن کے مطابق یہ ویب سائٹ Haveibeenpwned.comہے، جس پر آپ اپنا ای میل ایڈریس سکین کر سکتے ہیں۔

یہ ویب سائٹ آپ کے ای میل ایڈریس کو سکین کرکے بتا دے گی کہ آپ کا ای میل اکاﺅنٹ ہیکرز کے حملے کا نشانہ بن چکا ہے یا نہیں۔

اس ویب سائٹ کی طرف سے حالیہ دنوں ہیک کیے گئے 4لاکھ 41ہزار مزید اکاﺅنٹس کا ڈیٹا بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ اکاﺅنٹس ہیکرز نے ’RedLine‘ نامی وائرس کے ذریعے ہیک کیے اور ان صارفین کا نجی ڈیٹا چوری کیا۔

سائبر سکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ وائرس اس قدر خطرناک ہے کہ ایک بار جب یہ آپ کی ڈیوائس میں داخل ہو جاتا ہے تو اس میں موجود کریڈٹ کارڈز کی تفصیل سمیت ہر طرح کی معلومات ہیکرز تک پہنچا دیتا ہے

۔یہ وائرس ’وی پی این‘ کو بھی انٹرسیپٹ کر سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وائرس سے بچنے کے لیے صارفین کو ویب براﺅزرز پر اپنے پاس ورڈز کبھی بھی سٹور نہیں کرنے چاہئیں

۔وہاں سے یہ وائرس باآسانی پاس ورڈز حاصل کر لیتا ہے اور اس کے بعد آپ کے اکاﺅنٹس خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

عشق نہ پچھے ذات : فیس بک کی دوستی رنگ لائی ،امریکہ کی خوبصورت لیڈی ڈاکٹر ایک درزی سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی ، دلچسپ خبر

عشق نہ پچھے ذات : فیس بک کی دوستی رنگ لائی ،امریکہ کی خوبصورت لیڈی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com