Home / اہم خبریں / الحمداللہ !!!اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہیں ۔۔۔!!یہ جملہ تبدیلی والوں کےد ور میں قابل فخر کیوں بنا ؟

الحمداللہ !!!اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہیں ۔۔۔!!یہ جملہ تبدیلی والوں کےد ور میں قابل فخر کیوں بنا ؟

الحمداللہ !!!اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہیں ۔۔۔!!یہ جملہ تبدیلی والوں کےد ور میں قابل فخر کیوں بنا ؟

الحمداللہ !!!اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہیں ۔۔۔!!یہ جملہ تبدیلی والوں کےد ور میں قابل فخر کیوں بنا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار نسیم شاہد اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔پاکستان میں فوج ایک بڑی حقیقت ہے جو اسے نہیں مانتا وہ خواب و خیال کی دنیا میں رہتا ہے۔ پاکستان میں ہر سیاسی جماعت آمریت کے خلاف جدوجہد کا دعویٰ کرتی ہے مگر کوئی ایک جماعت بھی ایسی نہیں،

جس کے ماضی میں ڈانڈے فوجی حکمران سے نہ ملتے ہوں۔ اس وقت سیاسی منظر نامے پر کشمکش یہ جاری ہے کون اسٹیبلشمنٹ کے قریب ہونے اور ڈیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایک طرف مسلم لیگ (ن) ہے جو نوازشریف کی واپسی کو کسی بڑی ڈیل سے جوڑنے کا تاثر دے رہی ہے اور دوسری طرف پیپلزپارٹی کے بارے میں یہ تاثر ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مفاہمت کا راستہ نکال رہی ہے۔ تیسرا فریق حکومت ہے جس کا بیانیہ یہ ہے کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی اسٹیبلشمنٹ پوری طرح حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ ہے ہماری جمہوریت کا سادہ سا خلاصہ۔ اگر سیاستدان مہم جوئی سے باز آ جائیں، جو حکومت منتخب ہو اسے پانچ سال آرام سے حکومت کرنے دیں، جیسا کہ دنیا کے جمہوری ممالک میں ہوتا ہے تو اسٹیبلشمنٹ کا جھگڑا ہی ختم ہو جائے۔ جب ایسا کرنا ہی نہیں اور حکومت کو پہلے دن سے گرانے کی ٹھان لینی ہے تو پھر حکومت یا اپوزیشن دونوں میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اچھے تعلقات کا تاثر دینے کے لئے ایک دوڑ شروع ہو جاتی ہے۔

پاکستانی جمہوریت کا یہ پہلو ایک بڑی حقیقت ہے جسے کھل کر تسلیم کرنے کو کوئی بھی تیار نہیں، البتہ فرق یہ پڑا ہے پہلے اسٹیبلشمنٹ کا ایجنٹ ہونے کے طعنے دیئے جاتے تھے، اب فخریہ اعلان کیا جاتا ہے اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہمارے کندھوں پر ہے۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان میں نئی تاریخ رقم، بغیر سینہ کھولے دل کے 5 کامیاب آپریشن

پاکستان میں نئی تاریخ رقم، بغیر سینہ کھولے دل کے 5 کامیاب آپریشن لاہور(ویب ڈیسک) …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com