Home / اہم خبریں / تحریک انصاف کا بڑا سیاسی چھکا!!!ن)لیگی رہنما پی ٹی آئی میں شامل

تحریک انصاف کا بڑا سیاسی چھکا!!!ن)لیگی رہنما پی ٹی آئی میں شامل

تحریک انصاف کا بڑا سیاسی چھکا!!!ن)لیگی رہنما پی ٹی آئی میں شامل

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی شکست کے بعد تحریک انصاف کا پلٹ کر وار ، اہم رہنماء نے شمولیت کا اعلان کر دیا۔ خیبر پختوانخواء میں مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا۔ صوبائی وزیر فیصل امین خان کی کاوشوں سے ضلعی صدر نون لیگ بنوں نو منتخب تحصیل مئیر پیرکمال شاہ پاکستان تحریک انصاف میں

شامل ہو گئے. انہوں نے مسلم لیگ ن کی ضلعی صدارت سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا. وزیر اعلی خیبر پختونخواء محمود خان نے کو پی ٹی آئی کی ٹوپی اور مفلر پہنایا.

دوسری جانب شمولیتی پروگرام میں ، یونین کونسل کسکورونہ مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کو اک اور زوردار جھٹکا لگا جب ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی سے ملاقات میں اے این پی کے رہنماء محمدالسلام کاکا اپنے خاندان اور درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے.

ادھر وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کی کامیابی کا کریڈٹ کسی اور کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار خود حیران و پریشان ہیں کہ انہیں بلدیاتی انتخابات میں اتنا ووٹ کس طرح ملا، نہ تو ان کے پولنگ ایجنٹ تھے اور نہ ہی انہوں نے کوئی انتخابی مہم چلائی تھی

۔نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی اب بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے، جس نے کے پی کے کی 17 تحصیلوں میں کامیابی حاصل کی. پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں بیشتر آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انسان غلطیوں سے سبق سیکھتا ہے، دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کلین سوئپ کرے گی۔

Share

About admin

Check Also

چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مددگار ایرانی طیارے میں کیا خاص ہے؟ جانیے

چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مددگار ایرانی طیارے میں کیا خاص ہے؟ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com