Breaking News
Home / اہم خبریں / پہلی محبت میں ناکامی، سابق کرکٹر عبدالرزاق اسٹیج اداکارہ دیدار پر مرتے تھے لیکن دیدار نے انکی محبت کیوں ٹھکرا دی؟ تہلکہ خیز انکشاف

پہلی محبت میں ناکامی، سابق کرکٹر عبدالرزاق اسٹیج اداکارہ دیدار پر مرتے تھے لیکن دیدار نے انکی محبت کیوں ٹھکرا دی؟ تہلکہ خیز انکشاف

پہلی محبت میں ناکامی، سابق کرکٹر عبدالرزاق اسٹیج اداکارہ دیدار پر مرتے تھے لیکن دیدار نے انکی محبت کیوں ٹھکرا دی؟ تہلکہ خیز انکشاف

پہلی محبت میں ناکامی، سابق کرکٹر عبدالرزاق اسٹیج اداکارہ دیدار پر مرتے تھے لیکن دیدار نے انکی محبت کیوں ٹھکرا دی؟ تہلکہ خیز انکشاف

ایکسپریس نیوز کی خبر کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے کرکٹ سپیشل شو ’باؤنسر‘ میں عبدالرزاق نے شرکت کی
میزبان شعیب جٹ نے عبدالرزاق سے ان کے اور سٹیج اداکارہ دیدار کے درمیان تعلقات اور شادی سے متعلق افواہوں کے بارے میں معلومات لیں میزبان نے سوال کیا آپ کے اور دیدار کے بارے میں لوگوں کا خیال تھا کہ آپ سٹیج اداکارہ دیدار کا اتنا دیدار کرتے تھے کہ شاید آپ ان سے شادی کریں گے کیا یہ سچ تھا یا ویسے ہی بس افواہیں تھیں؟

عبدالرزاق نے جواب دیا یہ افواہیں نہیں تھیں ٹھیک باتیں تھیں۔ انہوں نے کیا میری اور دیدار کی دوستی ہوئی تھی۔ ہماری دوستی بہت گہری تھی تھی اور میں نے دیدار سے کہا تھا کہ مجھے چھ ماہ کا وقت دو پھر فیصلہ کریں گے کہ شادی کرنی ہے یا نہیں کرکٹر نے مزید بتایا کہ میں نے دیدار سے کہا تھا کہ ہم شادی کرلیں گے لیکن پھر آپ کو اسٹیج پر اداکاری چھوڑنی پڑے گی انہوں نے بتایا کہ دیدار نے سٹیج پر کام چھوڑنے سے صاف منع کر دیا اس وجہ سے ہمارا بریک اپ ہوا اور شادی نہیں ہو سکی

اس نے  کہا تھا میں سٹیج پروگرام کرنا نہیں چھوڑ سکتی جس پر میں نے اس سے کہا تھا پھر میرے لیے تم سے شادی کرنا مشکل ہوجائے گا۔ کیونکہ ہمارا جو فیملی بیک گراؤنڈ (خاندانی پس منظر) ہے وہ اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ میں سٹیج پروگرام کرنے والی خاتون سے شادی کروں۔

میزبان نے عبدالرزاق سے سوال کیا آپ کو دیدار سے سچی محبت تھی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا محبت سچی ہی ہوتی ہے۔

پروگرام میں عبدالرزاق نے کہا اداکارہ دیدار سے تعلقات 1999 میں استوار ہوئے تھے اور بات شادی تک بھی پہنچ گئی تھی دیدار کو شادی کرنے کیلئے شوبز چھوڑنے کے فیصلے کیلئے 6 ماہ کا وقت دیا تھا مگر بعد میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنا کیریئر نہیں چھوڑ سکتیں، جس بنا پر انہوں نے ان سے شادی نہیں کی۔

Share

About admin

Check Also

پاکستانی ڈاکٹر لڑکی نے نائیجرین نوجوان سے شادی کرلی!! کس بات سے متاثر ہو کر شادی کا فیصلہ کِیا؟

پاکستانی ڈاکٹر لڑکی نے نائیجرین نوجوان سے شادی کرلی!! کس بات سے متاثر ہو کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com