Home / اہم خبریں / کروڑوں دلوں کی دھڑکن اداکاراور کامیڈین نے زہر کھا لیا

کروڑوں دلوں کی دھڑکن اداکاراور کامیڈین نے زہر کھا لیا

کروڑوں دلوں کی دھڑکن اداکاراور کامیڈین نے زہر کھا لیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے ساتھی اداکار اور کامیڈین’تیرتھانند راؤ ‘‘نے زہر کھالیا۔

​​​​​​​ تفصیلات کے مطابق بھارتی کامیڈین تیرتھانند راؤ نے کورونا کے باعث ہونے والی مالی پریشانیوں کے سبب زہر کھا لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیرتھا نند راؤ گزشتہ 15 برس سے شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں۔

وہ کامیڈین ہونے کے علاوہ معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کے ہمشکل کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تیرتھا نند نے مالی مشکلات کی وجہ سے 27 دسمبر کو زہر کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

تاہم خوش قسمتی سے ان کے پڑوسیوں نے انہیں صحیح وقت پر ہسپتال پہنچایا جس کی وجہ سے ان کی زندگی بچ گئی۔ تیرتھانند راؤ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انتہائی قدم اٹھانے کے بارے میں بتایا کہ مالی مشکلات کے سبب ان کے گھروالوں نے بھی ان کا ساتھ چھوڑدیا۔

یہاں تک کہ ہسپتال میں ان کی ماں اور بھائی بھی ان سے ملنے نہیں آئے۔ واضح رہے کہ تیرتھانند راؤ نے کپل شرما اور بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ شوئیتا تیواری کے ساتھ ’’کامیڈی سرکس کے عجوبے‘‘ میں کام کیا تھا۔

Share

About admin

Check Also

چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مددگار ایرانی طیارے میں کیا خاص ہے؟ جانیے

چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مددگار ایرانی طیارے میں کیا خاص ہے؟ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com