Home / اہم خبریں / پاکستانی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی لاہور میں رجسٹر۔۔۔!!!اس کی قیمت اور رجسٹریشن پر کتنا خرچ ہوا؟ جانئے

پاکستانی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی لاہور میں رجسٹر۔۔۔!!!اس کی قیمت اور رجسٹریشن پر کتنا خرچ ہوا؟ جانئے

پاکستانی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی لاہور میں رجسٹر۔۔۔!!!اس کی قیمت اور رجسٹریشن پر کتنا خرچ ہوا؟ جانئے

لاہور(ویب ڈیسک )محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ ریجن سی لاہور نے ملکی تاریخ کی اب تک سب سے مہنگی گاڑی رجسٹر کر لی ہے

۔تفصیلات کے مطابق مرسیڈیز کی شاہکار گاڑی ” اے ایم جی G63 “ لاہور امپورٹ کی گئی جس کی قیمت 13 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد

ہے جبکہ اس کی رجسٹریشن کیلئے محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن کو 53 لاکھ 81 ہزار 790 روپے رجسٹریشن فیس ادا کی گئی ہے۔ یہ گاڑی ” فرسٹ حبیب موداربہ “ کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی ہے

۔ مرسیڈیز اے ایم جی G63 چار ہزار سی سی کے بائی ٹربو وی ایٹ انجن کے ساتھ لیس ہے جس میں صارف کی مرضی کے مطابق انٹر یئر بھی ڈیزائن کر کے فراہم کیا جاتاہے ۔

اس گاڑی میں پانچ مسافروں کی گنجائش ہے جبکہ یہ صفر سے 60 تک صرف 4.5 سکینڈ میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔گاڑی میں 9 سپیڈ ٹرانسمیشن دیا گیا ہے جو کہ اسے دیگر جیپس سے منفرد کرتاہے ۔

اس طاقتور انجن کے ساتھ آپ اس کسی قسم کے پہاڑی علاقے میں بلا خوف ڈرائیور کر سکتے ہیں ۔

Share

About admin

Check Also

چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مددگار ایرانی طیارے میں کیا خاص ہے؟ جانیے

چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مددگار ایرانی طیارے میں کیا خاص ہے؟ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com