Home / اہم خبریں / مریدوں نے سات ماہ پہلے انتقال کرنیوالے پیر کی میت کو قبر سے نکال لیا، وجہ کیا بنی؟جان کر ہر کوئی پریشان

مریدوں نے سات ماہ پہلے انتقال کرنیوالے پیر کی میت کو قبر سے نکال لیا، وجہ کیا بنی؟جان کر ہر کوئی پریشان

مریدوں نے سات ماہ پہلے انتقال کرنیوالے پیر کی میت کو قبر سے نکال لیا، وجہ کیا بنی؟جان کر ہر کوئی پریشان

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل تاندليانوالہ میں چند مريد 7 ماہ قبل انتقال کر جانے والے اپنے پیر صاحب کی میت قبر سے نکال کر ساتھ لے گئے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ شکایت موصول ہونے پر میت چرانے والے مریدوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پیر کے انتقال کے بعد مریدوں کے دو گروپس میں تدفین کے حوالے سے تنازعہ پیدا ہوا۔ایک گروپ اپنے مرید کو تاندليانوالہ میں دفن کرنا چاہتا تھا، جبکہ دوسرا گروپ پیر کی میت اوکاڑہ لے جا کر وہاں تدفین کے بعد مزار بنانے کیلئے بضد تھا۔

تنازعہ کا کوئی حل نکالے بنا ہی پیر کی تاندليانوالہ میں ہی تدفین کر کے وہیں مزار بنا دیا گیا۔ اب مذکورہ پیر کے انتقال کے 7 ماہ بعد اپنے پیر کو اوکاڑہ میں دفن کرنے کے خواہش مند چند مریدوں نے قبر کھود کر میت نکال لی اور اسے ساتھ لے گئے۔

میت چرانے والے مرید مزار کی چندے کی پیٹی اور دیگر کچھ سامان بھی لے گئے۔ یہی نہیں بلکہ مزار پر موجود ایک ملنگ کو بھی میت چرانے والے مرید اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ مرحوم کے دو بڑے بیٹے اوکاڑہ میں تدفین کرنا چاہتے تھےجبکہ چھوٹا بیٹا تاندليانوالہ میں چاہتا تھا اور بھائیوں کا اس معاملے پر تنازع تھا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات دونوں بڑے بھائی دیگر مسلح افراد کے ہمراہ آئے اور والد کی میت نکال کر ساتھ لے گئے، ملزمان نے مبینہ طور پر مزار کے ایک مجاور کو بھی اغوا کیا ہے۔

Share

About admin

Check Also

چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مددگار ایرانی طیارے میں کیا خاص ہے؟ جانیے

چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مددگار ایرانی طیارے میں کیا خاص ہے؟ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com