Home / اہم خبریں / حکومت نے پنکھوں کی فروخت پر پابندی لگا دی! جون سے صرف کونسے پنکھے فروخت کرنے کی اجازت ہوگی؟

حکومت نے پنکھوں کی فروخت پر پابندی لگا دی! جون سے صرف کونسے پنکھے فروخت کرنے کی اجازت ہوگی؟

حکومت نے پنکھوں کی فروخت پر پابندی لگا دی! جون سے صرف کونسے پنکھے فروخت کرنے کی اجازت ہوگی؟

اسلام آباد (میکس نیوز ) حکومت کی منظوری کے بغیر پنکھوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابقناقص میٹیریل سے بنے پنکھے زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں، لہٰذا رواں سال جون سے صرف وزارت سائنس کے منظور شدہ پنکھے فروخت کیے جا سکیں گے۔اس ضمن میں وزارت سائنس

اینڈ ٹیکنالوجی نے کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں کا ایس آر او جاری کردیا۔ایس آر او میں اس امر کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ سیزن میں صرف وزارت سائنس کے منظور شدہ پنکھے بیچے جاسکیں گے

جس کی وجہ سے دو عدد غازی بروتھا ڈیمز کے برابر بجلی بچت ہوگی۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق ملک میں اس وقت 10 کروڑ پنکھے زیر استعمال ہیں اور ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث پنکھے زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معیاری پنکھوں کے استعمال سے بجلی بچائی جا سکتی ہے، کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں سے بجلی کا بل کم ہوگا، معیاری پنکھوں کے استعمال سے 3400 میگاواٹ بجلی بچائی جا سکتی ہے اور کم بجلی خرچ کرنیوالے پنکھوں کے استعمال سے بجلی کے بل میں بھی کمی آئے گی۔

وزارت کے مطابق بچت ہونے والی بجلی کو انڈسٹری و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکے گا جبکہ ایس آر او جون 2022ء سے نافذ العمل ہوگا۔

Share

About admin

Check Also

چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مددگار ایرانی طیارے میں کیا خاص ہے؟ جانیے

چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مددگار ایرانی طیارے میں کیا خاص ہے؟ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com