Breaking News
Home / شوبز / میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کی جانب سے ہتک عزت کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ۔۔۔۔۔ تازہ ترین اطلاعات

میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کی جانب سے ہتک عزت کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ۔۔۔۔۔ تازہ ترین اطلاعات

لاہور(ویب ڈیسک ) گلوکار و اداکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کا مقدمہ نئے جج کو منتقل کردیا گیا۔مقدمہ منتقل ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش ہونے والے گلوکارہ میشا شفیع کے 2 گواہان کی پیشی کے باوجود جرح نہیں ہوسکی۔نجی اخبار کی خبر کے مطابق اداکارہ

عفت عمر اور سید فرحان علی جرح کے لیے عدالت میں پیش ہوئے تھے تاہم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج یاسر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج نے مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز امتیاز احمد کی عدالت میں منتقل کردیا ہےجج یاسر حیات نے فریقین اور ان کے وکلا کو 16 نومبر کو کیس میں مزید کارروائی کے لیے دوسرے جج کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔ایک عہدیدار نےکہا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج یاسر حیات اتھارٹی کی جانب سے انہیں دیے گئے ایک انتظامی کام کی وجہ سے ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی نہیں کرپارہے تھے۔خیال رہے کہ میشا شفیع نے اپریل 2018 میں علی ظفر پر اپنی ٹوئٹس میں لگائے تھے، جنہیں علی ظفر نے جھوٹا قرار دیا تھا۔بعد ازاں میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف درخواست محتسب اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کو بھی دی تھی اور گلوکارہ کی دونوں درخواستوں کو مسترد کردیا گیا تھا۔مذکورہ درخواستیں مسترد کیے جانے کے بعد علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف لاہور کی سیشن کورٹ میں ایک ارب حرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، جس پر تقریبا گزشتہ 2 سال سے درجنوں سماعتیں ہوچکی ہیں۔مذکورہ کیس میں علی ظفر اور ان کے تمام 13 گواہوں نے بیانات قلمبندکروا دیے ہیں جب کہ میشا شفیع کے وکلا نے ان سے جرح بھی مکمل کرلی ہے۔اسی کیس میں میشا شفیع اور ان کی والدہ نے بھی اپنے بیانات قلمبند کروا لیے ہیں تاہم میشا شفیع کے گواہوں کے بیانات قلم بند ہونا اور ان پر جرح ہونا باقی ہے۔میشا شفیع کے گواہوں کے بیانات اور ان سے جرح کے بعد ہی مذکورہ درخواست پر عدالت کوئی فیصلہ سنائے گی تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ اس عمل میں مزید 3 سے 4 ماہ لگ سکتے ہیں۔اس کیس کی سماعت روکنے کے لیے ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں تاہم دونوں عدالتوں نے ان کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔دوسری جانب ستمبر کے آخر میں علی ظفر کی شکایت پر ایف آئی اے نے میشا شفیع اور اداکارہ عفت عمر سمیت 9 شخصیات کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ دائر کیا تھا۔

Share

About admin

Check Also

سب کیا سمجھتے رہے اور حقیقت کیا نکلی۔۔۔؟؟؟ معروف اداکار عمر شریف کی 34 سالہ بیٹی ’ حرا عمر ‘ کی موت کس طرح ہوئی؟ حقائق سامنے آتے ہی پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

سب کیا سمجھتے رہے اور حقیقت کیا نکلی۔۔۔؟؟؟ معروف اداکار عمر شریف کی 34 سالہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com