Breaking News
Home / شوبز / راج کپور کی فلموں کے ہیرو، ہیروئن نچلی ذات اور ولن اونچی ذات کے کیوں ہوتے؟

راج کپور کی فلموں کے ہیرو، ہیروئن نچلی ذات اور ولن اونچی ذات کے کیوں ہوتے؟

راج کپور کی فلموں کے ہیرو، ہیروئن نچلی ذات اور ولن اونچی ذات کے کیوں ہوتے؟

لاہور(ویب ڈیسک)راج کپور کی فلموں کے موضوعات بے باکانہ ہوتے تھے اور ان کی جڑیں اپنے ہی معاشرے سے جڑے ہوتی تھیں۔ان کے ہیرو اور ہیروئن پسے ہوئے طبقے سے ہوتے جبکہ ولن اعلیٰ ذات سے تعلق رکھا کرتا تھا۔ ستیم شیوم سندرم، رام تیری گنگا میلی اور پریم روگ ایسی فلمیں ہیں کہ جن

کے باعث انھیں بے پناہ پذیرائی ملی، وہیں اُن پر بہت زیادہ تنقید بھی ہوئی۔سکرپٹ ہو عکس بندی ہو، میوزک ہو یا پروسیسنگ، راج کپور ہر شعبے کی خود نگرانی کرتے تھے۔ محنت کے معاملے میں ان کے معیارات اپنے والد سے بھی زیادہ سخت تھے۔انھوں نے اپنے بچوں کے لیے آر کے سٹوڈیوز میں ایک قاعدہ بنایا تھا کہ وہ پہلے کسی اور سٹوڈیو میں کام سیکھیں، پھر آر کے سٹوڈیو میں قدم رکھیں۔راج کپور کی شادی اپنی کزن کرشنا کپور سے ہوئی جن سے ان کے پانچ بچے پیدا ہوئے جن میں تین بیٹے رندھیر کپور، رشی کپور اور راجیو کپور جبکہ دو بیٹیاں ریما کپور اور ریتو کپورشامل ہیں۔ریما کپور شادی کے بعد ریما جین اور ریتو کپور شادی کے بعد ریتو نندا بن گئیں۔بعد ازاں ریتو نندا امیتابھ بچن کی سمدھن بنیں۔

راج کپور اور کرشنا کپور کی شادی سے بالی وڈ میں کچھ نئے اداکاروں کا اضافہ ہوا جن میں راجیندر ناتھ، پریم ناتھ اور نریندر ناتھ شامل ہیں جو کہ کرشنا راج کپور کے بھائی تھے۔راج کپور کے چھوٹے بھائی شمی کپور ایک منفرد انداز لیے فلم انڈسٹری میں آئے۔اچھوتے انداز کے ساتھ ساتھ شمی کپور نے گانا عکس بند کروانے کا ایک نیا ٹرینڈ متعارف کروایا۔انھوں نے میوزک بیٹس کے ساتھ اپنے لچکدار بدن کو ایسا ہمکنار کیا کہ ہر کوئی ان کا دیوانہ بن گیا اور انھیں انڈیا کا ایلوس پریسلے کہا گیا۔ شمی کپور آخری بار 2011 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’راک سٹار‘ میں جلوہ گر ہوئے۔گیتا بالی اور شمی کپور کے دو بچے تھے جن میں

بیٹی کنچن اور بیٹا ادیتیا راج کپور شامل ہیں۔ادیتیا راج کپور چند فلموں میں اداکاری کے بعد بطور فلم میکر کام کر رہے ہیں۔پرتھوی راج کپور کے تیسرے بیٹے بلبیر راج کپور تھے جن کا فلمی نام ششی کپور تھا جبکہ خاندان میں انھیں ’ہینڈسم کپور‘ کہا جاتا تھا۔یوں تو ششی کپور نے بھی بطور چائلڈ سٹار ایکٹنگ کا آغاز کیا تھا تاہم باقاعدہ فلم لائن میں آنے سے پہلے وہ اپنے بڑے بھائی کی پروڈکشن میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرتے رہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ششی کپور کو بطور ہیرو آر کے فلمز نے نہیں بلکہ یش چوپڑا نے لانچ کیا تھا۔شمی کپور کی طرح ابتدائی فلموں میں ششی کپور کو بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ فلم ’جب جب پھول کھلے‘ ششی کپور کی پہلی کامیاب فلم تھی جس کے بعد ہٹ فلموں کی ایک لائن لگ گئی اور پھر وہ وقت آیا جب ششی کپور کو ہالی وڈ سے آفرز ہونے لگیں۔یاد رہے کہ ششی کپور ہالی وڈ میں کام کرنے والے پہلے انڈین اداکار تھے۔

انھوں نے برطانوی اداکارہ جینیفر کینڈل سے شادی کی جن سے ان کے دو بیٹے کونال کپور اور کرن کپور جبکہ ایک بیٹی سنجنا کپور ہیں۔یہ تینوں بہن بھائی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ششی کپور کے کریڈٹ پر ستیم شیوم سندرم، دیوار اور کبھی کبھی جیسی کئی لازوال فلمیں ہیں۔پرتھوی راج کپور کا لگایا ہوا پودا ایک تناور درخت بن چکا تھا اور اب اس کی شاخیں پھیل رہی تھیں۔کپور خاندان کی چوتھی نسل کا آغاز راج کپور کی اولاد سے ہوا۔ راج کپور کے تین بیٹوں میں سے رندھیر کپور اور رِشی کپور اداکاری میں کامیاب رہے جبکہ تیسرے بیٹے راجیو کپور کامیاب اداکار کے بجائے اچھے فلم میکر ثابت ہوئے۔

Share

About admin

Check Also

فحش فلموں کی تیاری،شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا بڑی ایک بار پھر بڑیمشکل میں پھنس گئے

فحش فلموں کی تیاری،شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا بڑی ایک بار پھر بڑیمشکل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com