ماسکو (ویب ڈیسک) انہوں نے مزید کہا کہ چینی ویکسین کے کلینیکل تجربات کامیاب ہوچکے ہیں اور اسے منفی( 80) ڈگری ٹرانسپورٹیشن کی بھی ضرورت نہیں لہٰذا چینی کمپنی کی ویکسین پاکستان کے لیے بہتر ہے اور کمپنی نے کامیابی پر زیادہ شور شرابا نہیں کیا۔ واضح رہے کہ امریکی دوا ساز
ادارے کے بعد روس نے بھی کورونا کی مؤثر ویکسین بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور روسی وزارت صحت کے زیر انتظام ایک تحقیقی ادارے کے ڈائریکٹر اوسکانا ڈراپکینا نے کہا ہےکہ ‘اسپوٹنک V’ ویکسین کورونا کے خلاف 90 فیصد سے زائد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ اوسکانا ڈراپکینا کا کہنا ہے کہ وہ ویکسین کی آزمائش کے نتائج پر نظر رکھے ہوئے ہیں، یہ اچھی خبر ہے کہ اس کے نتائج 90 فیصد سے زائد مثبت ہیں۔