Breaking News
Home / انٹرنیشنل / ناروے، فرانس ہو یا کوئی اور ملک۔۔۔!! نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے لیےحکومت پاکستان کا شاندار اعلان

ناروے، فرانس ہو یا کوئی اور ملک۔۔۔!! نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے لیےحکومت پاکستان کا شاندار اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) سرکار د و عالمؐ کی شان بیان کرنا انسان کے لئے سعادت ہے، ناموس رسالتؐ پر جان قربان کرنا ہر مسلمان کی خواہش ہے، کفار کی سازشوں سے نمٹنے کے لئے امت مسلمہ متحد ہوجائے ۔ گڈ گورننس لاہورتحصیل ماڈل ٹائون کے سیکرٹری ندیم اصغر جنجوعہ نے کانفرنس کا اہتمام کیا ، سیرت

کانفرنس کی مہمان خصوصی مشیر اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب اعجاز احمد چوہدری تھے، کانفرنس کی صدارت سیکرٹری گڈ گورننس پنجاب اعجاز احمد منہاس نے کی جبکہ علی امتیاز وڑائچ،ندیم اصغر جنجوعہ، غلام محی الدین دیوان، ظہیر عباس کھوکھر، رانا عبدالسمیع ، ڈاکٹر عاطف الدین،ندیم اصغر جنجوعہ، روبینہ شاہین، فیاض بھٹی ، میاں ثاقف، طارق متن سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنما اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم و ممتاز شخصیات اور علماء و مشائخ نے خطاب کیا۔ مشیر اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے خطاب میں کہاکہ حضرت محمد ؐ کے اسوہ حسنہ کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے،حکومت پنجاب نے ہفتہ شان مصطفی ؐ منانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم جن کی شان بیان کررہے ہیں وہ انسان کے بس کی بات ہی نہیں، ہم خوش قسمت ہیں کہ سرکار دو عالمؐ کی امت ہیں اور ہمارا دین اسلام ہے جو امن کا دین اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، ہمارے نبیؐ صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب کے لئے رحمت ہیں۔ سرکار دو عالم ؐ تمام جہاں اور پوری کائنات کیلئے رحمت اللعالمین ہیں،نبی آخر الزماںؐ پر ایمان لائے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا۔وزیراعظم عمران خان سچے عاشق رسولؐ ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں ہم ہفتہ شان مصطفی ؐ منارہے ہیں، پورے صوبے میں سرکار دو عالمؐ کی آمد بابرکت کی مناسبت سے تقاریب منعقد ہورہی ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ نبی کریمؐ کی ذات اقدس سے محبت پوری دنیا کے مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے اور وہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتا ہے کہ آقائے دو جہاں سرکار مدینہ حضرت محمدؐکی ذات مبارکہ کو کسی بھی حوالے سے نشانہ بنایا جائے۔ نبی رحمتؐ کی ذات بابرکات کو مالک کائنات نے سب جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا اور آپ نا صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی ہر کمزور کا سہارا اور امید ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سب کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔بھارت را کے زریعے پاکستان کی قومی سلامتی کیساتھ کھیل کھیل رہا ہے۔مودی کی انتہا پسندانہ سوچ ایک نہ ختم ہونے والی ذہنیت ہے،اپوزیشن کو فی الفور اپنے اداروں کیساتھ یکجہتی کرنی چاہیے۔ بارڈر پر جو جوان کھڑے ہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔ہم شہداء کے خون کے بھی مقروض ہیں، ہمارے ادارے ہندوستان کی توپوں کو خاموش کرنے میں مصروف ہیں۔ ہندوستان کا ٹیررزم بیانیہ پوری دنیا میں ایکسپوز ہو رہا ہے۔دنیا کو پیغام جانا چاہیے کہ نبی کی ناموس پر ہماری جان بھی قربان ہے۔ فرانس ہو یا پھر کوئی کتنا بھی بڑا ہو، جو گستاخی کرے گا اسکو پاؤں کے نیچے روندیں گے۔اقتدار ووٹر کی مرضی سے تو مل سکتا ہے لیکن چور دروازے سے نہیں۔

Share

About admin

Check Also

دنیا کے جاہل ترین 10 ممالک کی فہرست جاری ، بھارت پہلے نمبرپر

دنیا کے جاہل ترین 10 ممالک کی فہرست جاری ، بھارت پہلے نمبرپر کراچی(این این …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com