Home / اہم خبریں / منشا بم کے چار بیٹے ایک ساتھ گرفتار ۔۔۔ مگر کس جرم میں ؟ حیران کن خبر

منشا بم کے چار بیٹے ایک ساتھ گرفتار ۔۔۔ مگر کس جرم میں ؟ حیران کن خبر

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور پولیس نے قبضہ گروپ کے سرغنہ منشا بم کے چار بیٹوں کو پکڑ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے قبضہ گروپ کے سرغنہ منشا بم کے چار بیٹوں کو پکڑ لیا جبکہ منشا بم خود فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اس حوالے سے سی سی پی او لاہور عمر

شیخ کا کہنا تھا کہ پولیس کی کارروائی میں ملزمان کے قبضے سے جدید ہتھیار آٹو ،ہٹک گنز اور پسٹلز برآمد ہوئیں۔منشا بم اور اس کے بیٹوں نے شریف شہریوں کی زندگیاں اجیرن کی ہوئی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشا بم اور اس کے بیٹوں کے خلاف مختلف تھانوں میں ستر مقدمات درج ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ دو سال اپنے بہنوئی کی لاہور میں واقعہ زمین قبضہ گروپ سے نہیں چھڑوا سکے جس کے بعد انہوں نے یہ کام سرانجام دینے کے لیے عمر شیخ کو سی سی پی او لاہور تعینات کیا جنہوں نے اس کام کو بخوبی انجام دیا۔وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر نہ صرف عمران خان بلکہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ پر بھی کافی تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے بہنوئی کی زمین تو قبضہ گروپ کے چُنگل سے چُھڑوالی لیکن اُن ہزاروں معصوم لوگوں کا کیا ؟ جن کی زمینوں پر قبضہ گروپ نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں اور وہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کر پا رہے کیونکہ اُن کا نہ تو کوئی سیاسی اثر و رسوخ ہے اور نہ ہی کسی تھانے میں اُن کی کوئی شنوائی ہوتی ہے۔یہی نہیں سی سی پی او عمر شیخ کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے یہی کہا گیا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے بہنوئی کی زمین تو قبضہ مافیا سے چُھڑوالی لیکن انہیں عام شہریوں کے مسائل پر بھی توجہ دینی چاہئیے کیونکہ اُن کا کوئی پُرسان حال نہیں ہے ۔ جس کے بعد اب لاہور پولیس کی جانب سے قبضہ گروپ کے سرغنہ اور خوف کی علامت سمجھے جانے والے منشا بم کے بیٹوں کو پکڑ لیا گیا ہے۔ اُمید کی جا رہی ہے کہ پولیس جلد ہی مفرور منشا بم کو بھی بہت جلد پکڑ لے گی۔ منشا بم کے بیٹوں کو پکڑنے کے بعد اور اس پر سی سی پی او عمر شیخ کا بیان عام شہریوں کے لیے ایک اُمید ہے کہ شاید اب ان کے مسائل کا حل نکلے گا اور پولیس قبضہ گروپ سے ان کی جان چُھڑوانے میں کوئی خاطر خواہ اقدام کرے گی۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com