Home / اہم خبریں / نواز شریف اور آصف زرداری کاٹیلی فونک رابطہ! دونوں کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟ حامد میر کی بڑی خبر

نواز شریف اور آصف زرداری کاٹیلی فونک رابطہ! دونوں کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟ حامد میر کی بڑی خبر

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شری چیئرمین آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، آدھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی گفتگو میں گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کے علاوہ دیگر سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی دونوں رہنماؤں کا پچھلے

چند دنوں میں یہ دوسرا رابطہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور سابق وزیر اعظم کے ددرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ ’’سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک دوسرے کے ساتھ ٹیلی فون پر تفصیلی بات چیت کی ہے آدھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی گفتگو میں گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کے علاوہ دیگر سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی دونوں رہنماؤں کا پچھلے چند دنوں میں یہ دوسرا رابطہ تھا‘‘۔

ایک اور پیغام میں حامد میر کا کہنا تھا کہ ’’وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث سیاسی جلسے جلوسوں پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے لیکن راولپنڈی میں تحریک لبیک کا دھرنا جاری ہے یہ وہی مقام ہے جہاں تین سال پہلے تحریک لبیک نے دھرنا دیا تو شیخ رشید سپورٹ کر رہے تھے اور قاضی فائز عیسیٰ نے اس پر سوال اٹھانے کی گستاخی کی تھی‘‘۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com