Breaking News
Home / اہم خبریں / ’’دو نہیں ایک پاکستان قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔۔‘‘ لاہور سے شریفوں کی ایک اور چوری پکڑی گئی

’’دو نہیں ایک پاکستان قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔۔‘‘ لاہور سے شریفوں کی ایک اور چوری پکڑی گئی

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شریفوں کی ایک اور چوری پکڑی گئی۔ شریف میڈیکل کمپلیکس میں پانی کی چوری پکڑی گئی،سروے میں 2 کیوسک غیرقانونی ٹیوب ویل کی نشاندہی ہوگئی۔ وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کے حکم پر واسا ریونیو کی ٹیموں نے شریف میڈیکل کمپلیکس

کا سروے کیا جہاں 2 کیوسک کا ٹیوب ویل پایا گیا جو شریف میڈیکل کمپلیکس میں موجود میڈیکل کالج، سکول اور ہسپتال کو پانی فراہم کرتا ہے مگر صارف کوبل نہیں آتا۔ شیخ امتیاز محمود کا کہنا تھا کہ واسا قوانین کے مطابق 2کیوسک ٹیوب ویل کا ماہانہ بل دو لاکھ روپے بنتا ہے اور پانی چوری پکڑے جانے پر ایک سال کا جرمانہ بھی کیا جاتا ہے۔ شریف میڈیکل کمپلیکس کو بل بھیج کر ریکوری کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کے خاندان نے پانی چوری بھی نہیں چھوڑی ،1997 میں شریف میڈیکل کمپلیکس بنا اور آج تک چوری کا پانی استعمال کرتے رہے… خزانے کو کم از کم 5 کروڑ کا نقصان ادھر سے ہی پہنچا دیا۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com