Home / اہم خبریں / عوام پر 20ارب روپے کا بوجھ۔۔!! نیب نے شہبازشریف کیخلاف ایک اور کیس کھول دیا

عوام پر 20ارب روپے کا بوجھ۔۔!! نیب نے شہبازشریف کیخلاف ایک اور کیس کھول دیا

لاہور (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے لیے اربوں روپے مالیت کی انتہائی مہنگی ادویات خریدنے کا نوٹس لے لیا۔ قومی احتساب بیورو نیب لاہور نے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے دور میں اسپتالوں کے لئے مبینہ طور پر

مہنگی ادویات خریدنے اور اسپتالوں کا سامان مہنگے داموں خرید کر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، کیس کی تحقیقات کو فاسٹ ٹریک پر کیا جائے گا۔ نیب لاہور نے شہباز شریف دور میں تعینات رہنے والے سیکرٹری صحت علی جان کو اسی کیس کے سلسلے میں 19 نومبر کو طلب کر لیا، علی جان کے بعد دیگر سرکاری آفسران سمیت کمپنیوں کے سربراہان کو بھی طلب کیا جائے گا، نیب کا موقف ہے کہ مہنگی ادویات اور سامان کی خریداری سے کم و بیش 20 ارب روپے کا بوجھ عوام کی جیبوں پر پڑا۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ نیب لاہور نے صاف پانی کرپشن انکوائری کی مزید تحقیقات نہ کرنے اور کیس متعلقہ محکموں کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کیخلاف صاف پانی ساؤتھ کمپنی انکوائری بند کرنے کے لیے چیئرمین نیب سے منظوری مانگ لی۔ چیرمین نیب کو پیش کردہ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ صاف پانی منصوبے میں پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014 کی شق 45 کی سب شق 5 کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ ای سی ایس پی اور اربن یونٹ کو غیر ملکی فرمز کے ساتھ مل کر کنٹریکٹ دیے گئے۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com