Home / اہم خبریں / لگ رہا ہے کہ 2023 میں بھی تحریک انصاف جیتے گی ۔۔۔۔۔۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حیران کن بات کہہ ڈالی

لگ رہا ہے کہ 2023 میں بھی تحریک انصاف جیتے گی ۔۔۔۔۔۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حیران کن بات کہہ ڈالی

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا پیغام ہے کہ یہی کچھ ہوتا رہا تو 2023ء میں بھی ہم سے الیکشن چھین لیا جائے گا GBمیں ہمارے وننگ امیدوارچوری کرلئے گئے،گلگت بلتستان کے انتخابات میں کھلی دھاندلی کی گئی،

2018ء کے انتخابات میں جو ہوا تھا وہی کچھ گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھی ہوا، پی ٹی آئی کی انتخابات میں کامیابی کی پیش گوئی کرنے والا سروے بھی دھاندلی کا حصہ تھا، پوسٹل بیلٹ کا کچھ پتا نہیں کتنے آئے اور کہاں چلے گئے، گلگت بلتستان میں ہمارے ٹکٹ کیلئے درخواست دینے والے 6لوگ اچانک پی ٹی آئی میں چلے گئے، وفاقی وزراء نے گلگت بلتستان میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کوئی پرواہ نہیں کی۔ میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں پہلی بار وفاق میں حکمراں جماعت یہاں سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوئی ہے، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دھاندلی نہیں ہوتی تو پی ٹی آئی بمشکل دو تین نشستیں جیت پاتی،گلگت بلتستان میں ہمارے وننگ امیدوار چوری کرلیے گئے، پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے چار امیدواروں کو حلقے میں کوئی نہیں جانتا، نہ ان کی سیاسی حیثیت تھی نہ انتخابی مہم چلائی لیکن رکن اسمبلی بن گئے، اس قدر دھاندلی کے باوجود سادہ اکثریت حاصل نہ کرنا حکومت کی بڑی ناکامی ہے،ن لیگ کے امیدواروں کے حلقوں میں مختلف امیدوار کھڑا کر کے ان کے ووٹ تقسیم کیے گئے، گلگت بلتستان کے عوام کا مینڈیٹ چوری ہونے پر دکھ کا اظہار ہی کرسکتا ہوں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا پیغام ہے کہ یہی کچھ ہوتا رہا تو 2023ء میں بھی ہم سے الیکشن چھین لیا جائے گا، 2018ء کے انتخابات سے ملک کو کچھ حاصل ہوجاتا تو پھر بھی دھاندلی قبول کرلیتے، 2018ء کے چوری الیکشن کے نتیجے میں معیشت تباہ ہوگئی، ملک زوال پذیر اور عوام پریشان ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون میں ترمیم پر پر پارٹی میں دو رائے تھیں، جنرل باجوہ کی توسیع پر پارٹی میں اتفاق تھا کہ حکومت نے توسیع کا اظہار کردیا ہے فوج نے قبول کرلیا ہے اس لئے توسیع ہونے دیں قانون میں ترمیم نہ کریں۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com