کراچی(نیو زڈیسک)محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیشگوئی کردی۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں آنے والا موسمی سسٹم رخصت ہوگیا ہے البتہ سسٹم کے اثرات جنوبی حصے میں سرد ہواؤں کی صورت میں نظرآرہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں
درجہ حرارت مزید امکان ہے اور رواں سال سردیاں معمول سے طویل اور درجہ حرارت معمول سے کم رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں موسم سرما اپریل تک رہ سکتا ہے اور ملک کے جنوبی حصے میں موسم سرما فروری تک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سندھ میں کورونا کے کیسزکی شرح 6 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ روز کورونا کیسزکی مثبت شرح 6.20 فیصد تک جاپہنچی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 13 نومبر سےکوروناکیسزکی مثبت شرح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ، 12 نومبر کو کورونا کے کیسزکی شرح 4.06 فیصد جب کہ 7 نومبر کو شرح 4.93 فیصد ریکارڈر کی گئی تھی۔محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ کے برعکس اکتوبر میں کیسزکی شرح 1.9 فیصد سے 3.1 فیصد کے درمیان تھی۔محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو وائرس کی شرح میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس جولائی میں سندھ میں کورونا کیسزکی مثبت شرح میں 6.60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔خیال رہے کہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 29378 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2050 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 33 افراد انتقال کرگئے ہیں۔