Breaking News
Home / انٹرنیشنل / برطانیہ میں پاکستانیوں کیلئے لفظ ’’P‘‘ کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟ نسل پرستی کا نشانہ بنائے جانے پر جمائما بول پڑیں، پاکستانیوں پر نیا الزام لگا دیا

برطانیہ میں پاکستانیوں کیلئے لفظ ’’P‘‘ کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟ نسل پرستی کا نشانہ بنائے جانے پر جمائما بول پڑیں، پاکستانیوں پر نیا الزام لگا دیا

لندن (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے پاکستانیوں پر نسل پرست ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں نے نسل پرستی کا نشانہ بنایا ۔ وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر

اپنی ایک ٹویٹ میں یہ انکشاف کیا کہ جب وہ پاکستان سے برطانیہ منتقل ہو گئیں تو انہیں وہاں پر موجود پاکستانیوں نے نسل پرستی کا نشانہ بنایا۔ جمائما نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ ایک سابقہ کرکٹر عظیم رفیق کی ایک ٹویٹ بھی ری ٹویٹ کی جس میں ان کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ میں نسل پرستی کے خاتمہ کیلئے ایک مہم چلا رہے ہیں۔ جمائما نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ہم سب کہ مل کر ایسے لوگوں کی حمایت کرنی چاہیے جو یہ ہمت رکھتے ہیں کہ نسل پرستی کے بارے بات کر سکیں۔اپنی نے کرکٹر کی حمایت میں لکھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اپنی مہم کے ذریعے کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کیلئے کوئی تبدیلی لا سکیں گے۔ انہوں نے اپنے بارے میں لکھتے ہوئے بتایا کہ جب وہ دس سال پاکستان میں رہنے کے بعد واپس برطانیہ منتقل ہو گئیں تو انہیں بھی برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے نسل پرستی کا نشانہ بنایا گیا۔ برطانیہ میں پاکستانیوں کیلئے لفظ ’’P‘‘ کا استعمال بطور تضحیک کیا جاتا تھا۔ میں نے خود بھی بہت سے ایسے لوگوں کو دیکھا جو نسل پرستی کا سامنا کر رہے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

دنیا کے جاہل ترین 10 ممالک کی فہرست جاری ، بھارت پہلے نمبرپر

دنیا کے جاہل ترین 10 ممالک کی فہرست جاری ، بھارت پہلے نمبرپر کراچی(این این …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com