Breaking News
Home / اہم خبریں / تیسرے صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کی قریب پہنچ گئی۔۔۔ سینئر صحافی کامران خان نے پاکستانی عوام کو شاندار خوشخبری سُنا دی

تیسرے صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کی قریب پہنچ گئی۔۔۔ سینئر صحافی کامران خان نے پاکستانی عوام کو شاندار خوشخبری سُنا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل پروگرام ‘‘دنیا کامران خان کے ساتھ ’’کے میزبان کامران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں حکومت تحریک انصاف بنائے گی، آزاد ارکان کے ساتھ اکثریت مل جائے گی، گلگت اب صوبہ بننے جارہا ہے ، یہ تیسرا صوبہ ہوگا جہاں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی،

صوبہ بننے سے سینیٹ میں نمائندگی بھی ہوگی ،تحریک انصاف کو سینیٹ میں بھی اکثریت مل جائے گی۔پلڈاٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد بلال محبوب نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان کے الیکشن کو اس طرح مانیٹر نہیں کیا جیسے پاکستان میں باقی جگہوں پر کیا گیا،ہمارا عمومی خیال تھا کہ یہاں وہی پارٹی جیتے گی جس کی مرکز میں حکومت ہوتی ہے ،یہاں تحریک انصاف اکثریت لینے میں کامیاب ہوگئی ہے امید ہے یہی جماعت حکومت بنائے گی ۔گلگت بلتستان کا صوبہ بننا اہم واقعہ ہوگا،صوبہ بنانے کیلئے آئین میں ترمیم کرنی پڑے گی،قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دینی پڑے گی،این ایف سی ،نیشنل اکنامک کونسل ہے اس میں بھی نمائندگی ہوگی ،کسی صوبہ کی جغرافیائی حدود میں تبدیلی کرنی ہو تو پھر صوبے کی رضا مندی ضروری ہوتی ہے ،جہاں نیا صوبہ بنایا جائے تو اس میں ایسی رضامندی کی ضرورت نہیں ہوتی ۔یہ عبوری صوبہ ہوگا،اس کی مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک صوبائی حیثیت ہوگی ،باقی صوبوں کی طرح اسے بھی تمام حقوق حاصل ہوں گے ،میرے خیال میں آزاد کشمیر کو بھی صوبائی حیثیت دے دینی چاہیے ۔بیک وقت دو صوبے بن جائیں تو ان کو بھی نمائندگی مل جائے گی،اگر تیزی سے ترمیم ہوئی تو مارچ تک سینیٹ میں نمائندگی مل سکتی ہے ۔

Share

About admin

Check Also

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی استعمال کی جائیگی،اہم اور مثالی فیصلہ لے لیاگیا

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com