کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کے اربوں روپے کے بقایاجات ادا کر دیے۔ وزارت صعنت و پیدوار کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کو 24
ارب 42 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیںاعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کی2013 سے واجب الادا پینشن کی ادائیگیاں بھی کر دی گئی ہیں۔ وزارت صعنت و پیدوار کا کہنا ہے کہ کل 7 ہزار 594 ریٹائرڈ ملازمین کو ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ دوسری جانب چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظورقادر کاکا نے پاکستان اسٹیل کی 506 ایکڑ زمین غیرقانونی طور پر الاٹ کی تھی جس میں سے 100 ارب روپے مالیت کی 300 ایکڑ زمین واگزار کرا کر سندھ حکومت کو واپس کی گئی ہے۔ چیئرمین نیب کا میگا کرپشن کیسز میں اب تک ہونے والی پیشرفت سے متعلق بیان سامنے آیا ہے جس میں جسٹس (ر)جاوید اقبال نے یہ بھی بتایا کہ نیب جعلی اکاؤنٹس کیس میں 23 ارب روپے اور سندھ شوگر اسکینڈل میں 10 ارب روپے ملزمان سے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرا چکا ہے۔ میگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، نیب کا کسی سیاسی جماعت، گروپ یا فرد سے کوئی تعلق نہیں۔ قومی احتساب بیورو(نیب) نے روشن سندھ پروگرام میں وصول (ریکور) کیےگئے 22کروڑ 4 لاکھ روپے چیف سیکرٹری سندھ کے سپرد کردیے۔ اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے چیف سیکرٹری سندھ کو چیک حوالے کیا۔ نیب کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ چیک روشن سندھ پروگرام کے تحت سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کےغیرقانونی ٹھیکوں میں لوٹی گئی رقم کو وصول کرکے دیا گیا ہے۔