Breaking News
Home / انٹرنیشنل / ٹک ٹاک ایپ پر مکمل پابندی کی درخواست ۔۔۔ لاہور ہائیکورٹ میں پھر کس نے دائر کر دی ؟ جانیے

ٹک ٹاک ایپ پر مکمل پابندی کی درخواست ۔۔۔ لاہور ہائیکورٹ میں پھر کس نے دائر کر دی ؟ جانیے

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کیلئے درخواست میں کہا گیا کہ ایپ سے مثبت اثرات کے بجائے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، پابندی لگائی جائے، جس پر عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو کیس کی تیاری کیلئے مہلت دے دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے

ندیم سرور ایڈووکیٹ کی ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کیلئے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار وکیل نے کہا کہ ٹک ٹاک کے وجہ سے غیر اخلاقی مواد بڑھا گیا ہے، اس اپیلیکیشن کے مثبت اثرات کے بجائے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہو رہا ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ اس پر پابندی لگائی جائے، عدالت نے وکیل کو دلائل کی تیاری کیلئے وقت دے دیا اور سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان میں چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی تھی ،اطلاعات کے مطابق معروف سوشل میڈیا ایپ پر پابندی غیر قانونی و غیر اخلاقی مواد کو روکنے کیلئے مؤثر مکینزم تیار کرنے پر ناکامی پر لگائی گئی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق معاشرے کے مختلف طبقوں کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کی موجودگی کی شکایات کی تھیں جس کے بعد ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک موبائل ایپلی کیشن کوپاکستان کےتمام نیٹ ورک پربندکرنےکافیصلہ کیا گیا ہے، پی ٹی اے نے موبائل فون کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ اپنے تحفظات شیئر کیے گئے تھے اور انہیں پی ٹی اے کی ہدایات پر عمل کے لیے مناسب وقت بھی دیا گیا تھا تاہم ٹک ٹاک انتظامیہ ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو اس بات سے آگاہ کردیا ہے کہ اگر وہ آنے والے دنوں میں ریگولیٹر کی ہدایات کے مطابق غیر اخلاقی مواد کو روکنے کا مؤثر مکینزم تیار کرلیتا ہے تو پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان اور ترکی کے درمیان بڑا فوجی معاہدہ طے، پاکستان ٹینک خریدے گا رسو ل اللہ ﷺ کی پیش گوئی پوری ہوگئی، ہارون الرشیدکا حیران کن انکشاف

پاکستان اور ترکی کے درمیان بڑا فوجی معاہدہ طے، پاکستان ٹینک خریدے گا رسو ل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com