Home / اہم خبریں / لاہور میں حکومت کیخلاف پاور شو۔۔۔!! مسلم لیگ (ن) نے آخر کار حکمت عملی تیار کرلی

لاہور میں حکومت کیخلاف پاور شو۔۔۔!! مسلم لیگ (ن) نے آخر کار حکمت عملی تیار کرلی

لاہور (ویب ڈیسک) اجازت نہ ملنے کے باوجود ن لیگ کا مینار پاکستان پر جلسہ کرنیکا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کو ہونے والا مینار پاکستان پر جلسے کا معاملہ۔ حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود ن لیگ کا مینار پاکستان پر ہی جلسے کرنے کا فیصلہ۔

ن لیگ نے جلسہ نہ ہونے کی صورت میں پلان بی کی تیاری پر کام شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو اہم تجاویز دے دیں ہیں۔ تجویزمیں کہا گیا ہے کہ رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر سخت ردعمل دیا جائے۔13 دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو دھرنے دئیے جائیں۔ مسلم لیگ ن ہر صوبائی حلقے میں دھرنے اور مظاہرے کرے۔ نوجوان پارٹی رہنماؤں نے تجویز پیش کی کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر مصالحانہ رویے کی بجائے جارحانہ انداز اپنایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھ کہ حکومت مخالف تحریک میں پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو بھی دھرنوں اور مظاہروں کے لیے اعتماد میں لیا جائے۔ تجاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور میں بڑے سٹریٹ پاور شو کے لیے پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے ساتھ ملکر حکمت عملی تیار کی جائے۔ 13 دسمبر سے قبل ہر قسم کی کی صورتحال سے نمٹنے کا پلان باہمی مشاورت سے تیار ہونا چاہیے۔ رہنماؤں کی تجاویز کی حتمی منظوری مسلم لیگ ن کی قیادت نومبر کے آخری ہفتے میں دے گی۔

Share

About admin

Check Also

180نہ ہی 190ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے،تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،قیمت کہاں تک جا پہنچی ؟جانیے

180نہ ہی 190ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے،تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،قیمت کہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com